Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان:ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کانوٹس،سابق چیئرمین بلدیہ کی حمایت واستقبال کرنے والے ملازمین کیخلاف کاروائی کاامکان

Rahim Yar Khan: Deputy Commissioner and Administrator Municipal Corporation Connaught, action against employees who supported and welcomed former chairman

رحیم یارخان(رپورٹ وسیم چوہدری) عدالت عظمیٰ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد میونسپل کارپوریشن رحیم یارخان میں سابق چیئرمین بلدیہ میاں اعجاز عامر کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چارج لینے کے بعد اجلاس اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کاسابق چیئرمین کاپرتپاک استقبال کرنے پرحکومکتی نمائندوں کے دباؤ پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کانوٹس‘ سابق چیئرمین بلدیہ سمیت ساتھیوں کے خلاف سرکاری عمارت میں گھس کر ہنگامہ آرائی کرنے اور ملازمین کو ورغلانے پر مقدمہ درج کیئے جانے کاامکان‘ جبکہ میونسپل کارپوریشن کے وہ ملازمین جنہوں نے میاں اعجاز عامر کو خوش آمدید کرنے اور چارج لینے پر مبارکباد دینے والوں کی نوکریاں خطرے میں پڑگئیں‘نام‘عہدوں کی لسٹیں طلب کرلی‘ چارج شیٹ کئے جانے کاامکان ہے کے مطابق مقامی اخبار ”البرکت نیوز“ کے مطابق


باوثوق ذرائع نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ سپریم کورٹ کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے احکامات پر مسلم لیگ(ن) کے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجاز عامر اور ان کے ساتھیوں کا غیرقانونی طورپر میونسپل کارپوریشن میں گھس کر چارج لینے کی کوشش،ہنگامی آرائی کرتے ہوئے ایڈمسنٹریٹر و چیف آفسیر بلدیہ کے خلاف زہر افشانی تقاریرکرنے،میونسپل کارپوریشن کے وہ ملازمین جنہوں نے میاں اعجاز عامر اور ان کے ساتھیوں کو بلدیہ کا چارج سنبھالنے پر خوش آمدید کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے بازی کی اور اپنے ہی اعلیٰ افسران کے خلاف نازبیا الفاظ استعمال کیے

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک بحال مگر کس شرط پر؟

 ان کے خلاف  ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کاآغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے تمام معاملات کانوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اہلکاروں کی چارج شیٹ سمیت میاں اعجاز عامر اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف کارروائی کرنے کافیصلہ  حکومتی نمائندوں کے دباؤ میں آکر سابق چیئرمین بلدیہ میاں اعجاز عامر، ساتھی کونسلرز اور خوش آمدید کہنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے جس پر ڈی سی نے میاں اعجازعامر وساتھیوں کے خلاف  سرکاری عمارت میں داخل ہوکر ہنگامی آرائی کرنے اور اعلیٰ افسران،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ودیگر کے خلاف نعرہ بازی اور زہرافشاء تقاریرکی ہیں جن کی ویڈیوز اورتصاویر اکٹھی کی جاچکی ہیں جن کو بنیاد بناکر مقدمہ کے اندراج کیئے جانے کاامکان ہے جبکہ دوسری جانب میونسپل کارپوریشن کے اہلکار جنہوں نے سابقہ چیئرمین بلدیہ کو خوش آمدید کہا اورچارج لینے پر اکسایا ان کے نام اورعہدوں سمیت تفصیلات اکٹھی کرلی گئی ہیں اگلے چند روز میں ان اہلکاروں کے


خلاف چارج شیٹ تیارکرتے ہوئے نوکریوں سے برخاست کرنے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent