Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یار خان: موگوں کا ساٸز کم کرنے کے خلاف کسانوں کا احتجاج

Rahim Yar Khan: Farmers protest against reduction in size of moguls

رحیم یارخان (سید ساجد شاہ) محکمہ انہار کی طرف سے دیگی مائنر موضع کوٹلہ حیات اور موضع اشرف آباد کے مقام پر موگوں کا سائز کم کرنے کے خلاف مقامی کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ، اگر موگوں کے سائز نہ بڑھائے گئے تو احتجاجی دھرنے دئیے جائیں گئے کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ محکمہ انہار موگوں کے سائز کم نہ کرنے کے عوض بھاری رشوت  کا مطالبہ کرتے ہیں، اعلی حکام نوٹس لیں تفصیل کے مطابق کوٹلہ حیات و اشرف آباد کے زمینداروں نے دیگی مائنر موگہ نمبر 73990 L و دیگر موگوں کا محکمہ انہار کی طرف سے موگے توڑ کر سائز کم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ممتاز ترقی پسند کاشتکار  رئیس محمد بخش اندھڑ، رئیس مشتاق احمد اندھڑ نے کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ انہار کے اہکاران موگے توڑ کر

یہ بھی پڑھیں : یہ بھی پولیس والا ہے

 ان کے سائز چھوٹے کر دیتے ہیں اور زائز کم نہ کرنے کے عوض من مانے پیسے لیتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ہمیں محکمہ انہار کے افسران نے سائز کم کرنے کا حکم دیا ہے

یہ بھی پڑھیں : رحیم یارخان : اقبال آباد ٹول پلازہ کے خلاف زمینداروں کا احتجاج، ٹول پلازہ اقبال آباد سے صادق آباد منتقلی کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ وہ بغیر اطلاع کے موگے توڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں مجبورا احتجاج کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے راشی آفسران  کو معطل کرکے ان کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر رئیس مشیر احمد اندھڑ، غلام مصطفی مہر، پنوں مہر، موسی مہر، عبدالرحمن، محمد رانجھا، سبزل خان و دیگر شریک تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent