Ticker

6/recent/ticker-posts

کھیلوں کے عالمی دن پہ اوکاڑہ یونیورسٹی میں سیمینارکا انعقاد

Seminar held at Okara University on World Sports Day

اوکاڑہ (جاوید راہی) کھیلوں کے عالمی دن پہ اوکاڑہ یونیورسٹی میں سیمینارکا انعقاد، سیمینار کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف اسپورٹس سائنسز نے کیا شہباز ابراہیم اور ڈاکٹر طیب سمیت مقررین نے شرکاء سے خطاب کیا

یہ بھی پڑھیں : ممکنہ پٹرولیم بحران کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا،جانیے اس تہلکہ خیز رپورٹ میں

کھیلوں کے عالمی دن کے حوالے سے اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسپورٹس سائنسز نے ایک سیمینار کا انعقاد کیا ۔ یہ سیمینار انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل اسکلز ڈیویلپمنٹ کے اشتراک سے منعقد ہوا۔  'امن اور ترقی میں کھیلوں کا کردار' کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس سیمینار میں شعبہ اسپورٹس سائنسز کے سربراہ شہباز ابراہیم اور شعبہ پبلک ہیلتھ کے سربراہ ڈاکٹر طیب منہاس سمیت فرحت آصف، عامر بلال اور ابوظفر صادق نے خطاب کیا۔اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کہا کہ کھیلیں نوجوان نسل میں مثبت رویے پیدا کرنے اور انہیں مجرمانہ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے دور رکھنے کےلیے بے حد ضروری ہیں۔


یہ بھی پڑھیں : یہ ہفتہ کیسا رہے گا 

شہباز ابراہیم کا کہنا تھا کہ مذہب کے بعد کھیلیں ہی وہ واحد ذریعہ ہیں جس میں افراد اور اقوام میں اتفاق رائے پیدا کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر طیب نے بتایا کہ معاشرتی ہم آہنگی کےلیے کھیلیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ عامر بلال نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں کھیلوں کے کردار پہ روشنی ڈالی۔ 

فرحت آصف کا کہنا تھا کہ کھیلیں نفسیاتی امراض کا شکار افراد کی بحالی کےلیے مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ ابوذر صادق کے مطابق کھیلوں سے نوجوانوں میں اچھی اور کامیاب زندگی گزارے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے سیمینار میں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے کرونا ایس او پیز مد نظر رکھتے ہوئے شرکت کی۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent