Ticker

6/recent/ticker-posts

ملک بھرمیں سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹس عارضی طور پر بند کردی گئیں

Social media apps and websites across the country have been temporarily shut down

اسلام آباد(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) پاکستان میں سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹ بند کر دی گئی ہیں وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا پر دن گیارہ بجے سے سہہ پہر تین بجے تک سوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی گئی ۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام ، ٹوئٹر، فیس بک ، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز دن گیارہ بجے سے شام تین بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاہم ابتدائی طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ پابندی کیوں لگائی گئی؟ بعض ماہرین کاکہناہے کہ تجرباتی بنیادوں پر یہ پابندی لگائی گئی تاہم حکومت کا باضابطہ موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں : نجی پیرا میڈیکل کالج میں طالبہ سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی

سیکیورٹی ماہرین ک اکہنا ہے کہ گزشتہ دنوں سے ملک میں جاری ہنگاموں کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر جمعۃ المبارک کے اجتماعات کی وجہ سے احتجاج کا خطرہ تھا جس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے سوشل میڈیا پر کچھ گھنٹوں کی پابندی عائد


کردی۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent