Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور: مخالف نے دن دیہاڑے سربازار دو بھائیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا

Lahore: Opposition shot dead two brothers in broad daylight

لاہور: لاہور کی سڑکوں پر سرعام قتل وغارت گری،مخالف نے دن دیہاڑے سربازار دو بھائیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ زراٸع کے مطابق واقعہ تھانہ نصیر آباد کے علاقے مکہ کالونی گلبرگ میں چوک میں گھات لگائے کھڑے مخالف نے موٹرسائیکل سوار دو بھائیوں پر فائرنگ کردی

جس سے سعودی عرب سے وطن واپس آیا نوجوان جلال عرف خرم موقع پر ہلاک جبکہ اس کا بھائی شہزاد شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد ملزم نے ایک راہگیر کو بھی فائر مار کر زخمی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ میرا پاگل ہوگٸی،والدہ کی تصدیق

واقعہ کی سی سی ٹی وی  فوٹیج میں ملزم کو چوک میں کھڑے ہوٸے شلوار قمیض میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے ملزم کافی دیر سے گھات لگائے کھڑا تھا موٹر سائیکل سوار دونوں بھائیوں کو دیکھتے ہی ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے بعد ملزم پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل کے پاس گیا اس نے وہاں ایک شہری کو بھی فائر مارا اور فائرنگ کے بعد ملزم وہیں کچھ دیر بے خوف وخطر تسلی سے کھڑا


رہا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent