Ticker

6/recent/ticker-posts

جہانگیرخان ترین کے اکاﺅنٹ منجمند کر دیئے گئے

Jahangir Khan Tareen's accounts were frozen

لاہور (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن )چینی سٹہ مافیا اور جے ڈی ڈبلیو کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ایف آئی اے کی درخواست پر 9 سرکاری و نجی بینکوں نے جہانگیر ترین اور خاندان کے 36 اکاﺅنٹس منجمند کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیل کے مطابق علی ترین کے 21 ، جہانگیر ترین کے 14 اور اہلیہ کا ایک اکاﺅنٹ منجمند کیا گیاہے ، تمام اکاﺅنٹس کو ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمند کیا گیا ، اکاﺅنٹس میں کروڑوں روپے موجود ہیں ۔

یاد رہے کہ علی ترین آج ایف آئی اے میں پیش ہوئے جہاں اہلکاروں نے ان سے ڈیڑھ گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہیں جانے دیا گیا ، علی ترین اپنے ہمراہ پانچ سوالات کے جوابات دستاویزی شکل میں لائے تھے ۔اس کے علاوہ جہانگیر ترین کو بھی ایف آئی اے نے آج سہ پہر تین بجے طلب کر رکھاہے ۔

یہ بھی پڑھیں : مخالف نے دن دیہاڑے سربازار دو بھائیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا

دوسری جانب جہانگیر ترین نے اپنی ماڈل ٹاﺅن میں رہائش گاہ پر عشائیے کا اہتمام کیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے


اراکین اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیاہے ۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent