Ticker

6/recent/ticker-posts

خانپور: محکمہ ریونیو میں تعینات پٹواری کی کرپشن عروج پر،اختیارات کاناجائز استعمال،کرپشن کی مد میں عوام کولاکھوں روپے سے محروم کر دیا

Khanpur: Patwari posted in Revenue Department on rise of corruption

خان پور(وسیم چوہدری) محکمہ ریونیو میں تعینات پٹواری کی کرپشن عروج پر،اختیارات کا ناجائز،عوام کو کرپشن کی مد میں لاکھوں روپے سے محروم کر دیا متاثرین اے سی خانپور کے دفتر کے باہر سراپا احتجاج، چند سال قبل محکمہ ریونیو میں بطور پٹواری عابد لاٹکی نے تعینات ہونے کے بعد کرپشن ریکارڈ بنا ڈالے،تفصیل کے مطابق محکمہ ریونیو کے پٹوار خانہ،محافظ خانہ اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ سنٹر میں شہریوں کی سہولت کے لئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم  میں سرعام چٹی لینا معمول بن گیا جس کا ثبوت سی سی ٹی کیمرہ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے،باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اب تک پٹواری عابد لاٹکی شہریوں کے علاوہ لاتعداد ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے بھی لاکھوں کی چٹی وصول کررہا ہے جبکہ روزانہ کی بنیادوں پر جمع بندیاں دینے کی مد میں بھی لاکھوں روپے چٹی وصول کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹواری عابد لاٹکی  نے اپنے فرنٹ مین بھی رکھے ہوئے ہیں جو محکمہ ریونیو، پٹوار خانہ، عدالت، اے سی خانپور اور تحصیلدار کے دفتر کے باہر سے بھاری چٹی طے کرکے کیس لا کر پٹواری عابد لاٹکی کو دیتے ہیں جس میں رقم کا بیس فیصد حصہ فرنٹ مین حصہ دار کا ہوتاہے،نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پرمتاثرین نے بتایا کہ پٹواری عابد لاٹکی نے اپنے رشتے داروں کو بھی محکمہ ریونیو کے افسران کے پرائیویٹ منشی بنا رکھا ہے جس میں صابر لاٹکی نامی منشی سرفہرست ہے جو

یہ بھی پڑھیں : جہانگیرخان ترین کے اکاﺅنٹ منجمند کر دیئے گئے

کروڑوں روپے کی پراپرٹی اور لگثرری گاڑیوں کا مالک بن گیا،شہری نے گمنام درخواستیں محکمہ انٹی کرپشن اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں اور نیب میں دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پٹواری عابد لاٹکی کے ظلم سے نجات دلائی جائے اور اس کیخلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے کرپشن و غیر قانونی طورپر بنائے گئے کروڑوں کے اثاثہ جات کی تحقیقات کے بعد کارسرکار کے تحت ضبط کیا جائے اس خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے، اے سی خانپور اور پٹواری عابد لاٹکی سے رابطہ کیا گیا تو دوسری جانب سے کال موصول نہ کی گئی۔یوسف چھینہ اے سی خانپور اور اس کا چہیتا پٹواری عابد لاٹکی کی کرپشن کی پشت پناہی کرنے والے محکمہ ریونیو کے افسران کی کرپشن بھی منظر عام پر لائی جائے گی۔زرائع نے یہ بھی بتایا کہ پٹواری عابد لاٹکی عرصہ 20 سال سے تحصیل خانپور کے مختلف موضع جات میں پٹواری رہا ہے جبکہ نیل گڑھ موضع میں انٹی کرپشن ٹیم نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑا اور5 لاکھ سے زائد کی رقم بطور رشوت بھی برآمد کی موضع خانپور، موضع کچی جمال جو کہ کمپیوٹرائزڈ نہیں ہیں کا بستہ اسی کے پاس ہےاور گزشتہ 3 ماہ سے ان دو


موضع جات کا پٹواری ہے 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent