Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان میں غیرقانونی ڈیفنس کمرشل سنٹرکوہاوسنگ سکیم میں تبدیل کرکےعوام کولوٹنےکاانکشاف

Illegal Defense Commercial Center in Rahim Yar Khan converted into Housing Scheme

رحیم یار خان(وسیم چوہدری سے)خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی کے مد مقابل بنائے جانے والا ڈیفنس گارڈن کمرشل سینٹر ابوظہبی روڈ چک 85/p کے مالک نے شہریوں کو رنگین اشتہارات دکھا کر لوٹنا شروع کردیا۔ ڈیفنس گارڈن کمرشل سینٹر تحصیل کونسل رحیم یارخان سے نقشہ منظور نہ ہونے کے باعث انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے مسمار کردیا تھا جبکہ ڈیفنس گارڈن کمرشل سینٹرکے مالک حاجی ارشدچوہدری نامی شخص نے سعودی عرب سے پاکستان واپس آکر ڈیفنس گارڈن کمرشل سینٹر بنایا اور 2 سال قبل اس کی منظوری کے لئے کمرشل سینٹرکی فائل جمع کروائی جس پر مختلف اعتراضات سمیت نقشہ فیس 75 لاکھ روپے بنی جو تاحال جمع نہ کروائی گئی ہے جبکہ ڈیفنس گارڈن کمرشل سینٹر کی اراضی کو ہاؤسنگ سکیم بنا کر

فروخت کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے زرائع کے مطابق حاجی ارشد چوہدری نامی شخص نے ڈیفنس گارڈن کمرشل سینٹر کو مبینہ طور پہ ہاؤسنگ سکیم ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے کمرشل سینٹر کبھی بھی ہاؤسنگ سکیم میں فروخت نہیں ہوسکتا ہاؤسنگ سکیم لینڈ سب ڈویژن میں ایک فیصد رقبہ مسجد، ایک فیصد رقبہ سکول، سات فیصد پارک اور دس مرلہ کا پلاٹ سالڈ ویسٹ ہونا ضروری ہے۔ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں یہ تمام رقبہ سرکارکو منتقل کرنا ضروری ہوتا ہے جس کے بعد ہاؤسنگ سکیم ولینڈ سب ڈویژن کے نقشہ کی منظوری ممکن ہوپاتی ہے۔ نوسرباز فراڈیئے حاجی

یہ بھی پڑھیں : محکمہ ریونیو میں تعینات پٹواری کی کرپشن عروج پر،اختیارات کاناجائز استعمال،کرپشن کی مد میں عوام کولاکھوں روپے سے محروم کر دیا 

ارشد چوہدری نامی شخص نے 30 کنال سے زائد اراضی پر کمرشل سینٹرکی منظوری کروانے کی بجائے ہاؤسنگ سکیم ظاہرکرکے شہریوں کو ورغلانا شروع کردیا کمرشل گارڈن سینٹر جو کہ اب ڈیفنس گارڈن ہاؤسنگ سکیم بن چکی ہے جس میں مسجد، سکول، پارک،سالڈ ویسٹ،مفاد عامہ تمام پلاٹس سرکار کے نام منتقل کردیئے گئے ہیں اوراس کی ہاؤسنگ سکیم تحصیل کونسل کے قوانین کے مطابق منظور ہے جبکہ شہریوں کو یہ بھی سہانے خواب دکھائے جارہے ہیں کہ اس کی ہاؤسنگ سکیم کے تمام پلاٹ پہلے سے آسان اقساط پر فروخت ہوچکے ہیں باقی پلاٹس کم قیمت پر خرید کریں غریب طبقہ جو اپنی فیملی کے لئے سہانے خوابوں میں پھنس کر پلاٹ خرید کرچکے ہیں ڈیفنس گارڈن کمرشل سینٹر کی فیس جمع نہ ہونے کی وجہ سے

محکمہ ریونیو نے رجسٹریوں پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے اس کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے گرینڈ اپریشن کرتے ہوئے کمرشل سینٹر کے آفس کو مسمار کردیا گیا تھا اب جب کہ رجسٹریوں پر پابندی ہونے کی وجہ سے خرید کرنے والے شہریوں کو ورغلا کر دھوکہ دہی دے رہا ہے کہ آپ کی پلاٹ کی رجسٹری کم قیمت میں ہوسکتی ہے تو زیادہ فیس بھرنے کی کیا ضرورت ہے‘ ڈیفنس کمرشل سینٹر کے فروخت شدہ پلاٹ کی رجسٹریوں کو پٹواری کے ساتھ ساز باز کرکے موضع کی رجسٹری کروانے کی کوشش



کررہا ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent