Ticker

6/recent/ticker-posts

ای جاب سنٹرکاافتتاح،چیمبرآف کامرس،ٹیوٹا،سمال انڈسٹریزکارپوریشن کےتعاون سےنوکریاں فراہم کی جائیں گی،صوبائی وزیرلیبرانصرمجید خان

Jobs will be provided with the help of Chamber of Commerce, Toyota, Small Industries Corporation and inauguration of e-job center, said Labor Minister Nasr Majeed Khan.

لاہور(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن)چیمبر آف کامرسز، ٹیوٹا، سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور دیگر اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی 15 سے 65 سال کے افراد ای جاب پورٹل پر رجسٹریشن کروا سکیں گے، صوبائی وزیرلیبر انصر مجید خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق لیبر ڈیپارٹمنٹ نے مزدور طبقہ کو معاشی تحفظ دینے کے لئے اقدامات کا آغاز کیا اورجاب پورٹل کی تشکیل بھی اسی کی ایک کڑی ہے ای جاب پورٹل کے ذریعے بے روزگار افراد کیلئے ملازمت کا حصول آسان ہو جائے گا 15 سے 65 سال کے افراد اپنے آپ کو پورٹل پر رجسٹر کروا سکیں گے۔مزدور طبقہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دل کے بہت قریب ہے۔ وزیر اعلیٰ کو کورونا کے دوران متاثر ہونے والے مزدووں کا شدت سے احساس ہے تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے اڑھائی سالوں میں مزدور کی کم از کم تنخواہ میں 5 ہزار کا اضافہ کیا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص چند سوالوں کے جوابات دے کر آن لائن اپنی سی وی تشکیل دے سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی میں نوکریاں

پورٹل پر شہری انگریز ی اور اُردو دونوں زبانوں میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ چیمبر آف کامرسز، ٹیوٹا، سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور دیگر اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ الیکٹریشن، پلمبر اور دیگر خدمات کی فراہمی کیلئے ورکرز اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔گھر سے کام کرنے والے افراد بھی اس پورٹل پر رجسٹریشن کے بعد روزگار حاصل کر سکیں گےجاب پورٹل کے ذریعے آجر اور آجیر کے علاوہ ریکروٹمنٹ ایجنسیز بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گی۔صوبائی وزیر لیبر نے کہا کہ یہ سفر ادھرختم نہیں ہوا  پی آئی ٹی بی کی مدد سے جاب پورٹل قائم کیا گیا ہے اور بہت جلد موبائل ایپلی کیشن کا اجراء بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے تحت اب تک مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ سوشل سکیورٹی کے تحت نئے ہسپتالوں کی تعمیر، ڈسپنسریوں کی اپ گریڈیشن، ہسپتالوں کی تزئن و آرائش، نئے آلات کی فراہمی، ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانا، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت مزدوروں کے بچوں کو بہترین اور اعلیٰ تعلیم کی سہولیات، قبضہ مافیا کے خلاف تاریخی کاروائیاں، لیبر کالونیز کا قیام اور بے شمار اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ اور اس سے منسلک اداروں میں کرپشن کے خاتمہ کے لئے آٹو میشن پروگرام کا آغاز کیا گیا جبکہ لین دین کے معاملات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جاچکا ہے

یہ بھی پڑھیں : این سی او سی کا اہم اجلاس،یکم جون سے سیاحتی مقامات، ریسٹورنٹس،تعلیمی ادارے، شادی ہال کے آوَٹ ڈور کھولنے کا اعلان

بتایا کہ پورٹل کے ذریعے ہیومن ریسورس کا ڈیٹا بنک تشکیل دیا جا ئے گا،جاب مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ورکرز کو ٹیکنیکل کورسز کروائے جائیں گے اور سکروٹنی کے بعد افراد کو پورٹل پر رجسٹرڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ای جاب پورٹل پر بیرون ملک ملازمت سے متعلق بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔


 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent