Ticker

6/recent/ticker-posts

کونسی دکانیں صبح 5 سے شام 7 بجے تک کھلیں گی؟ نیاحکم نامہ جاری

Which stores will be open from 5am to 7pm? New order issued

اسلام آباد(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) محکمہ داخلہ نے کورونا ایس اوپیز کے تحت 9 سے 16 مئی تک نئی پابندیاں عائد،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید کی تعطیلات میں بند رہیں گے 9 تا 16 مئی شہریوں کی نقل وحرکت محدود رہے گی اور صوبے میں تمام کاروبار، مارکیٹیں 9 تا 16مئی بند رہیں گی تاہم بنیادی اشیائے ضرورت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہےکہ نجی گاڑیوں ٹیکسی میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی ریسٹورینٹس صبح 5 سےشام 7 بجے تک کھلے رہیں گے، عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار بند ہوں گے

یہ بھی پڑھیں: ویب سائٹ یا بلاگ پر کیسا مواد لکھیں؟

بیکری،کریانہ اسٹور، دوددھ،گوشت سبزی کی دکانیں صبح 5 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی ریسٹورنٹ کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگ ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون شہر،انٹر سٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 16مئی تک بند رہیں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں : حیران کن طور پر موسم تبدیل ہونیوالا ہے،معروف ریسرچر منورسلیم کھوکھر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent