Ticker

6/recent/ticker-posts

ویب سائٹ یا بلاگ پر کیسا مواد لکھیں؟

How to write content on a website or blog?

تحریر محمد سلیمان

ایک ویب سائٹ یا بلاگ بنانے کا ارادہ کرلینے کے بعد، سب سے پہلا سوال جو ایک لکھاری کے ذہن میں گردش کرتاہے یہ ہے کہ کس موضوع پر لکھا جائے۔ بہت سے آئیڈیاز ہوتے ہیں جن پر لکھا جاسکتاہے لیکن اہم چیز ایسا مواد ہے جو آپ کے قارئین کو جوڑے رکھے انہیں بار بار آپ کے بلاگ پر آنے پر مجبور کرے ۔ ایک غلط فہمی جو اکثر بلاگرز کو رہتی ہے یہ ہے کہ صرف تحریری مواد بلاگر کے کامیاب ہونے کے ضروری ہے ویڈیو مواد اپنی الگ شناخت رکھتا ہے جس کو استعمال کرنا دانشمندی اور وقت کا تقاضہ ہے۔

اگر آپ ویڈیو مواد اپنے بلاگ پر ڈالنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک اچھا ٹائٹل منتخب کیجئے بھرپور ڈسکرپشن لکھئے اور ہوسکتے تو وڈیو میں تحریری مواد کو شامل کرنا مت بھولئے ویڈیو کا نام بھی سوچ سمجھ کررکھئے جو کہ ویڈیوکے مواد سے مکمل مطابقت رکھتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے کنسٹرکشنز پاکستان لمیٹڈ ریلکپ میں نوکریاں

اگر تحریری مواد ڈالنا ہو تو دانشمندی یہ ہے کہ متعلقہ تصاویر، جو کاپی رائٹ نہ ہوں ضرور استعمال کیجئے۔ یہ چیز قارئین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوتی ہے اور وہ آپ کے بلاگ پر زیادہ وقت گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ تصویر کے لیے نام منتخب کرنا بھی اہم ہے، کوئی عام سا نام رکھنے کے بجائے، ایسا نام ہو جو اس تصویر سے مطابقت رکھتا ہو۔

آج کل سیکھنے کا رجحان زیادہ ہے وہ مضامین بلاگ کے لیے زیادہ کامیاب اور مفید رہتے ہیں جس میں آپ کچھ سکھانے کی کوشش کررہے ہوں دوران تحریر متعلقہ ویڈیوز پوسٹ کرنا آپ کی تحریرکی افادیت کو بڑھا دیتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: استرا دیکھنے کی تعبیر

کچھ سکھانے والے مضامین پر ادھر ادھر کی باتوں سے پرہیز ازحد ضروری ہے۔ اس قسم کے مضمون کو پڑھنے والے شغل میلہ والے نہیں بلکہ کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں اگر موضوع کے تحت رہتے ہوئے آپ اپنا مضمون ڈالیں گے تو امید ہے قارئین زیادہ دیر آپ کے بلاگ پر ٹک پائیں گے اور کہیں اور جانے کی ضرورت محسوس نہیں کریں گے

متنازعہ موضوعات بلاگ پر لکھنے سے مکمل پرہیز ضروری ہے اس سے وقتی فائدہ ضرورہوتاہے کہ ایک دم سے قارئین کا سیلاب امڈ آتاہے لیکن یہ موضوعات سدابہار نہیں ہوتے کوشش کیجئے ایسے موضوعات پر لکھئے جن کی افادیت ہر زمانے میں رہتی ہے مضمون لکھتے وقت لسٹ بنانا بھی اہم ہے ذیلی عنوانات دینے سے پڑھنے والے کی آنکھوں پر بوجھ نہیں پڑتا اور وہ جڑا رہتاہے اس کے برعکس تحریر کا بے ربط مواد پڑھنے والے کو کہیں اور جانے پر مجبور کرسکتاہے اور یوں آپ اپنے قارئین سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوسکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں: قبضہ گیروں کے مظالم کا شکار یتیم لڑکی حنا درانی کی فریاد

اپنے بلاگ کے لیے آپ کسی پروڈکٹ یعنی کمپنی کی مصنوعات کا تعارف لکھنا چاہیں تو اس سے آپ ایک آمدن کا ذریعہ بناسکتے ہیں مختلف کمپنیاں چاہتی ہیں کہ ان کی مصنوعات کا تعارف کرایا جائے آپ ان سے معاہد ہ کرسکتے ہیں اور اس طرح لکھنے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا روزگار بھی کماسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بلاگ پر اگر آپ لوگوں کے مسائل حل کرنا چاہیں تو اس سے قارئین کو حوصلہ ملے گا اور وہ آپ کے بلاگ پر روزانہ کی بنیاد پر آنا ضروری سمجھیں گے دنیا مسائل سے بھری پڑی ہے مسائل کی نشاندھی کیجئے اور ان کا ممکنہ حل بتائیے۔

ویب سائٹ یا بلاگ پر کیسا مواد لکھیں؟

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent