Government decides to keep markets, shops open till 8 pm, public transport will be restored from May 16 instead of May 17
اسلام آباد(نیشن آف پاکستان نیوزآن لائن) حکومت کا مارکیٹیں،دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کا فیصلہ،پبلک ٹرانسپورٹ17 کے بجائے 16 مئی سے بحال کی جائیں گی تفصیل کے مطابق حکومت نے بین الصوبائی انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ 17 کے بجائے 16 مئی سے 50 فیصد مسافروں کیساتھ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 16 مئی سے تاحکم ثانی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کیساتھ چلائی جائیگی۔ ریل گاڑیاں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان شدت پکڑگیا ملک بھر میں خطرہ
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں عید کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے عید تعطیلات میں ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا این سی او سی نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 17 مئی سے مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی، مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار 17 مئی سے تا حکم ثانی یہی رہیں گے17 مئی سے سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق ہوں گے جبکہ دفاتر میں ملازمین کی 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی 50 فیصد عملہ گھر اور 50 فیصد دفاتر میں کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن پی اے ای سی میں نوکریاں
این سی او سی نے کہا کہ 19 مئی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا عوام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناکر ترجیحی بنیادوں پر 1166پر ویکسین کی رجسٹریشن کروائیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔
0 Comments