Ticker

6/recent/ticker-posts

خان گڑھ :نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص ہلاک

Khangarh: Unidentified gunmen shot dead one person

خان گڑھ (نیوز ذراٸع) تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں دن دہاڑے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ پل پٹھان والا کے قریب دن دہاڑے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے جاوید عرف مٹھا نامی شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا فائرنگ کی آوازیں سن کر اہل علاقہ اکٹھے ہوگٸے ملزم آلہ قتل سمیت سی ڈی موٹر سائیکل موبائل فون اور دیگر اشیاء چھوڑ کر فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او روہیلانوالی جاوید اختر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور نعش کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کرکے قانونی کارواٸی شروع کردی فاٸرنگ و قتل کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ایس ایچ او جاوید اختر نے کہا کہ مجرموں کوجلد گرفتار کر لیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں: ہنڈائی پریمئیم موٹرز میں نوکریاں

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اچانک بارڈر کیوں بند کردئیے؟

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent