Renala Khurd: Private mobile company and WAPDA collusion and incompetence kills one person
اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) رینالہ خورد نجی موبائل کمپنی اور واپڈا کی ملی بھگت اور نااہلی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں سات ون اے ایل اختراباد میں ایک موبائل کمپنی کے ٹاورکو بجلی کی ترسیل کیے پانچ پول نصب کیے جانے تھے لیکن واپڈاسب ڈویژن اخترابانے نجی موبائل کمپنی کے ساتھ ملی بھگت کرکے دوپول نعب کرتے ہوئے تاروں کو دیہہ مذکور سے گذرنے والی واپڈاکی ہائی وولٹیج 11ہزارکے وی کی مین لائن کے نیچے صرف پانچ انچ کے فاصلے سے گذاردیا
یہ بھی پڑھیں : اٹھارہ جون کو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمدقاسم کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریب ملتوی ہوگئی
واپڈاکے اس ناقص ورک اورگذاری گئی تاروں کے لوز ہونے کے باعث آئے روز تاروں کے ٹکرانے سے وولٹیج میں باربارزیادتی سے مقامی لوگوں کی گھریلواورتجارتی اشیاجلنا معمول بن چکاتھا گذشتہ روز تاروں کے ٹکرانے سےچارہ مشین(ٹوکے)میں کرنٹ آنے کے بعد کرنٹ لگنے سے سینئرصحافی و چیرمین شیرگڑھ پریس کلب الحاج عبدالجبار بھٹی کے کزن محمد ممتاز بھٹی جانبحق ہوگئے اہل دیہہ نے واپڈا حکام کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے
0 Comments