Ticker

6/recent/ticker-posts

روجھان: سیاہ کاری کا معاملہ، دو نوجوان قتل

Rojhan: Blackmail case, murder of two youths

روجھان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) بنگلہ اچھا تھانہ سونمیانی کے موضع چکر بوٹھ میں لٹھانی برادری کے دو نوجوان فائرنگ سے قتل کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سونمیانی موضع کچہ چکر بوٹھ میں بگانی برادری کے مسلح افراد نے فائرنگ لٹھانی برادری کے دو نوجوان افراد قتل کر دیئے گئے۔ اس سلسلے میں جب ہم نے سرکل بنگلہ اچھا پولیس سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وقوعہ کی اطلاع ملتے پولیس موقع پر پہنچ کر دونوں ڈیڈ باڈیز کو اپنی تحویل میں لے لیا

یہ بھی پڑھیں : نئے آبی ذخائر کی تعمیر اور نہری نظام کی اپ گریڈنگ وقت کی اشد ضرورت ہے

مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں قتل ہونے والے نوجوانوں کی ڈیڈ باڈیز کا سول اسپتال بنگلہ اچھا میں پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل لٹھانی برادری اور بگانی برادری میں سیاہ کاری کا معاملہ پیش آیا جس کی بنیاد پر یہ وقوعہ رونما ہوا وجہ عناد سیاہ کاری کا معاملہ ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کا آغاز کر دیا ہے۔

روجھان: سیاہ کاری کا معاملہ، دو نوجوان قتل

یہ بھی پڑھیں: وزارت آبی وسائل میں نوکریاں 

 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent