Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈی پی او محمد علی ضیاء سانحہ ماہی چوک مقتولین کے ورثاء کے گھر پہنچ گئے

DPO Muhammad Ali Zia reached the house of heirs of Mahi Chowk victims

رحیم یا رخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) ڈی پی اومحمد علی ضیاء کا دورہ صادق آباد،سانحہ ماہی چوک مقتولین کے ورثاء کے گھر آمد،ایس ڈی پی او آفس صادق آباد میں سائلین کے شکایتیں سن کر ان کے حل کے لئے احکامات جاری کیے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او محمد علی ضیاء نے دورہ صادق آباد کرتے ہوئے ماہی چوک میں جائے وقوعہ کا معائنہ کیااور مقتولین کے ورثاء کے گھر گئے جہاں انہوں نے مقتولین کے ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کی لیے دعا بھی کی۔
ڈی پی او محمد علی ضیاء سانحہ ماہی چوک مقتولین کے ورثاء کے گھر پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں : سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والی یوٹیوبر لڑکی گرفتار

ڈی پی او محمد علی ضیاء کا کہنا تھا کہ ورثاء کا غم ہمارا غم ہے اور جلد ملزمان کو ان کے انجام تک پہچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کے تمام تر تقاضے پورے کیے جانے کا یقین دلایا۔ پولیس ڈیوٹی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے چیک پوسٹ دعوالہ کا بھی دورہ کیا اور ملحقہ علاقوں میں پولیس گشت اور پولیس ڈیوٹی کو بھی چیک کیا جہاں انہوں نے ملازمین کو اپنی ڈیوٹی کو مزید جانفشانی سے سر انجام دینے کاحکم دیا۔ بعد ازاں ڈی پی او محمد علی ضیاء نے ایس ڈی پی او آفس صادق کا دور کیا جہاں انہوں نے ایس ایچ اوز اور سی آئی اے سٹاف صادق آباد سے کرائم میٹنگ کرتے ہوئے تمام تر موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور ان کی سرکوبی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا کہا۔اس موقع پر ڈی پی او محمد علی ضیاء نے ایس ڈی پی او آفس صادق آباد میں آئے ہوئے سائلین کے درخواستیں سن کر ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کیے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent