Okara Grand Milad Ceremony
اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) نواحی گاؤں ون فورایل میں چوہدری خالد نصیر،چوہدری احمد نصیر کی رہائش گاہ پر ہر سال کی طرح اس بار بھی عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں محبان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل میلاد کے اس بابرکت اجتماع کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت میجر ڈاکٹر ذوالفقارعلی سیفی نےفرمائی ان کے ہمراہ مولانا ذکر اللہ سیفی، عبدالغفور بھی موجود تھے تلاوتِ کلامِ پاک حافظ حارث نصیر نے پیش کی جبکہ سیرت النبین پر
یہ بھی پڑھیں : خواب میں غلام دیکھنے کی تعبیر
روشنی ڈالتے کہا کہ آج کی اس بابرکت گھٹری کا ہر لمحہ باعث برکت ھے محفل میں ضلع بھر کے معروف نعت خوانوں نے گلہاے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اجتماع میں اوکاڑہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی بھرپور حصہ لیا مہمانان گرامی میں عبدالرشید بوٹی، چوہدری منیب الحق ایم پی اے ن لیگ، چوہدری یاسین، چوہدری وقاص حیدر، ضلعی صدر کسان ونگ راے ناصر۔ اے ڈی نادرا خرم ، مختار اکرم بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔
0 Comments