Ticker

6/recent/ticker-posts

نام نہاد ٹوکن کارڈ گھپلہ سکیمیں بند کرکے براہ راست اوپن سبسڈی دی جائے،کسانوں کا مطالبہ

Farmers demand immediate closure of so-called token card scam schemes and open subsidy

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا سرائیکیستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، ٹبی مہراں کے زمیندار رئیس عبدالغفار خان مھر نے عبدالسلام سومرو کی جانب سے احمد پور لمہ میں اپنے اعزاز میں دی جانے والی ٹی پارٹی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پوری طرح مافیاز کے نرغے میں ہے وزیر اعظم عمران خان بے بس دکھائی دیتے ہیں شوگر مافیا ہمیشہ کی طرح جیت چکا ہے حکمران شوگر مافیا کی بلیک میلنگ کا شکار ہو چکے ہیں بہت سارے دعوؤں کے باوجود انصافی حکمران کسانوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے برآمدات کو مضبوط بنانا اہم ہے: ورلڈ بینک

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار مافیاز کی خاطر کسانوں سے زیادتیوں کا سلسلہ ختم نہ کروا سکے جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ گنے کا اعلان کردہ سرکاری ریٹ کسانوں کے ساتھ زیادتی ہے یہ کسانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے پیداواری اخراجات کو سامنے رکھا جائے تو گنے کا کم از کم ریٹ 300روپے من کسانوں کا حق بنتا ہے حاجی نذیر احمد کٹپال اور رئیس عبدالغفار خان مھر نے کہا کہ کسان دوہری زیادتی کا شکار ہیں ایک طرف کھاد ،ڈیزل، بجلی اور دیگر زرعی لوازمات  کے ریٹس آسمان کو چھونے لگے ہیں اس باوجود بھی دوسری طرف کسانوں کو ان کی فصل کا جائز ریٹ نہیں دیا جا رہا کسان گنے کے اعلان کردہ سرکاری ریٹ کو نامنظور کرتے ہوئے حکومت سے گنے کا ریٹ 300روپے من کرنے مطالبہ کرتے ہیں زمینداروں نے نہروں میں پانی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ گندم کی بوائی کے لیے ایک مہینے کے لیے نہروں میں پانی چھوڑا جائے. کھادوں کے ریٹ کم کروائے جائیں سبسڈی کی نام نہاد ٹوکن کارڈ گھپلہ سکیمیں بند کرکے براہ راست اوپن سبسڈی دی جائے بصورت دیگر گھپلہ سکیمیوں کو بند کرکے قومی سرمایہ کو ضائع ہونے سے بچایا جائے اس موقع پر میاں ایم صدیق اجن، عبدالسلام سومرو،ملک رازق حسین ڈرگھ، مولائی شیخ، عبدالحمید وغیرہ بھی موجود تھے

نام نہاد ٹوکن کارڈ گھپلہ سکیمیں بند کرکے براہ راست اوپن سبسڈی دی جائے،کسانوں کا مطالبہ


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent