Ticker

6/recent/ticker-posts

زمینی تنازعہ ایک اور جان لے گیا

The land dispute took another life

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) پلاٹ کے تنازعہ کی رنجش پر فریقین میں تصادم، فائرنگ ایک جاں بحق 13سالہ راہگیربچہ زخمی، زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل، مقتول کی نعش پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصادم میں شریک 10افراد کوگرفتارکرلیا ذرائع کے مطابق اجمل ٹاؤن کے رہائشی افضل مقبول اور احتشام الحق کے درمیان رشید آباد کے علاقہ میں واقع 45 مرلہ پلاٹ کا تنازعہ چلا آرہا تھا گزشتہ شام احتشام الحق نے درجنوں نامعلوم افراد کے ہمراہ پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر فریقین میں تصادم ہوگیا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں احتشام الحق کے ہمراہ قبضہ کے لئے آنے والا 45 سالہ بلال جو کہ بستی صمدانی کارہائشی تھا سینے میں فائر لگنے کے نتیجہ میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بدبو سونگھنے کی تعبیر

جبکہ 13سالہ راہگیر بچہ اسد منیر کمر میں فائر لگنے پر شدید زخمی ہوگیا‘جسے فوری طورپر طبی امداد کیلئے ریسکیو کی مدد سے ہسپتال منتقل کردیاگیا جہان 13 سالہ اسد کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جارہی ہے جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر افضل مقبول کے 10 افراد کوحراست میں لے کر حوالات منتقل کرنے کے بعد کاروائی شروع کردی جبکہ قتل ہونے والے بلال کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

زمینی تنازعہ ایک اور جان لے گیا

یہ بھی پڑھیں : روہی چولستان میں ٹوبہ جات اور چولستانی چراگاہوں پر قبضے انتہائی قابل مذمت ہیں،چودھری بشارت علی ہُندل،مخدوم زاہد گیلانی،جام ایم ڈی گانگا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent