A bus heading to Rawalpindi from Azad Jammu and Kashmir fell into a ditch, killing 22 people
آزاد جموں و کشمیر(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) آزاد جموں و کشمیر سے راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں گرگئی 22 افراد جاں بحق،پولیس اور عینی شاہدین نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے ضلع سدھنوتی میں راولپنڈی جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 22 افراد ہلاک اور دیگر 8 زخمی ہو گئے۔
چالیس نشستوں پر مشتمل کوسٹر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر بلوچ سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور مشکل سے سات کلومیٹر کے بعد فنی خرابی پیدا ہوگئی، بعض عینی شاہدین کے مطابق گاڑی پہلے سڑک کے بائیں جانب پہاڑ سے ٹکرائی اور پھر اچانک دائیں مڑ کر گر گئی۔ سڑک کے نیچے گہری کھائی میں گرگئی جسے قریب ہی ایک خیمے کے نیچے پکوڑے بیچنے والے شخص نے گرتے ہوئے دیکھا اور بلوچ کی طرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں ماجھیاری کے امام مسجد کو ٹیلی فون پر اطلاع دی۔ امام مسجد نے لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کرتے ہوئے گاؤں والوں سے کہا کہ وہ ریسکیو میں مدد کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ جائیں پونچھ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل راشد نعیم خان نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں 22 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے پانچ کو کوٹلی ضلع بھیج دیا گیا جبکہ تین کو بلوچ منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت بلدیاتی اداروں کے بینک اکاؤنٹس بحال کر دیے
سردار فاروق احمد طاہر، سابقہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں آزاد جموں و کشمیر کے ایک سابق وزیر، جو امدادی کارکنوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے، نے بتایا کہ جائے حادثہ سے 21 لاشیں نکالی گئی ہیں، جب کہ ایک زخمی بلوچ دیہی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جاں بحق ہونے والوں میں چار سالہ مجتبیٰ، عابدہ مصطفیٰ، عمر بشیر، عبدالحئی، نورین، عبدالکریم، برکت خان، زبیدہ کوثر، محمد محفوظ، رخسانہ خانم، جمیل قریشی، منصور، محمد شفیع، نذیر عبدل، کریم، نائلہ، ہارون گگھڑ، عدنان طارق، راشد بیگم اور نو سالہ ماہرہ شامل ہیں ملک میں مہلک سڑک حادثات عام ہیں، خاص طور پر دیہی علاقوں میں جہاں سڑکوں کی حالت خستہ ہے گزشتہ ماہ آزاد جموں و کشمیر کے اضلاع پونچھ اور نیلم میں سڑک کے دو حادثات میں چار طلباء اور اتنے ہی مسافر جاں بحق اور 32 دیگر زخمی ہوئے تھے، جبکہ ضلع مظفر آباد میں تیسرے سڑک حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔
0 Comments