Ticker

6/recent/ticker-posts

اصلی پولیس کے ساتھ مل کر پولیس مقابلے کرنے والی جعلی لیڈی پولیس آفیسر گرفتار

Fake lady police officer arrested for competing with real police

کراچی(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) کراچی میں کسٹمز انٹیلی جنس کے ایک مخبر کے اغواء اور قتل کے مقدمے میں سابق ایس ایچ او سچل اور جعلی میجر کے ساتھ گرفتار ملزمہ فوزیہ ایک چینی باشندے کی اہلیہ ہے مقدمے کی تفتیش کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے تفتیشی افسر راجہ عمر خطاب کی نگرانی میں پولیس کی خصوصی ٹیم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بندر دیکھنے کی تعبیر

پولیس ذرائع کے مطابق مخبر فضل قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی دستاویزات کی چھان بین کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ مسیحی برادی سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ ملزمہ فوزیہ نے 2018ملیر بلوچ محلہ گڈاپ کی رہائشی فوزیہ نے 11 مئی 2019ء کو چینی باشندے سے شادی کی نادرا کے ریکارڈ میں رجسٹریشن کرائی ملزمہ فوزیہ کا شوہر لیان ژیگسن چین چلا جاتا تھا تو وہ کراچی میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتی تھی راجہ عمر خطاب کے مطابق گرفتار ملزمہ سابق ایس ایچ او سچل ہارون کورائی کی ٹیم میں ان کے ساتھ پولیس افسر بن کر جعلسازی کرتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں : صحت کارڈ کیا ہے اور یہ کیسے استعمال ہوگا؟

ملزمہ فوزیہ نے گرفتار جعلی میجر عثمان کیلئے بھی کام کرنے اور کئی غیر قانونی کاروائیوں اور وارداتوں کا اعتراف کیا۔پولیس حکام کے مطابق جعلی مقابلے میں قتل کیے گئے مخبر فضل کی لاش کی ہتھکڑی لگا کر ویڈیو ملزمہ فوزیہ نے بنائی تھی



Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent