Ticker

6/recent/ticker-posts

خان پورتھانہ کا سٹاف ضلع کا سب سے بہترین اور محنتی سٹاف ہے،ایس ایچ او اسد اللّٰہ خان مستوئی

Khan Porthana staff is the best and hard working staff of the district, SHO Asadullah Khan Mastoi

خان پور(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) تھانہ صدر خان پور میں اسد اللّٰہ خان مستوئی کے الوداعی اعزاز میں اور انسپکٹر افتخار نذیر کے استقبال کی ایک مختصر اور پروقار تقریب منعقد ہوئی اس مختصر اور سادہ تقریب میں ایس آئی احمد رضا نے اسد اللہ خان مستوئی کو محبتوں بھری مالا پہنا کر رخصت کیا اور آنے والے ایس ایچ او کا محبتوں بھرا استقبال کیا اس موقع پر انسپکٹر سیف اللہ کورائی اور جتوئی قوم کی شان سردار مشرف خان جتوئی بلوچ بھی موجود تھے اس موقع پر اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ ایس ایچ او ترنڈہ محمد پناہ اسد اللّٰہ خان مستوئی نے کہا کہ میرا تھانہ صدر خان پور میں بہت اچھا وقت گزرا صدر خان پورتھانہ کا سٹاف ضلع کا سب سے بہترین اور محنتی سٹاف ہے واردات کو ٹریس کرنے میں اس تھانہ کے سٹاف کی مثال نہیں ملتی تبادلے سروس کا حصہ ہیں

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بلبلا دیکھنے کی تعبیر

نئے ایس ایچ او صدر خان پور افتخار نذیر نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اپنے سٹاف کے ساتھ مل کر سابق ایس ایچ او اسد خان کی پالیسی کے مطابق جرائم کی بیخ کنی میں تیزی لائی جائے انسپکٹر سیف اللہ خان مستوئی اور سردار مشرف خان جتوئی نے نئے آنے والے ایس ایچ او افتخار نذیر کو خوش آمدید کہا تقریب کے آخر میں خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس ایچ او صدر خانپور سب انسپکٹر احمد رضا نے کہا کہ اسد اللّٰہ مستوئی بہت اچھے افسر اور جہاندیدہ پولیس آفیسر ہیں، انکی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے سنگین ترین وارداتیں ٹریس ہوئیں اللّٰہ پاک انکا حامی و ناصر ہو

خان پورتھانہ کا سٹاف ضلع کا سب سے بہترین اور محنتی سٹاف ہے،ایس ایچ او اسد اللّٰہ خان مستوئی

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی میں فکر اقبال کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پہ سیمینار، ڈاکٹر سمیرا اعجاز سمیت دیگر مقررین کا خطاب

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent