Ticker

6/recent/ticker-posts

سونے کے زیورات پر کٹوتی کیسے کی جاتی ہے؟

How is gold jewelry deducted?

جیولرز ایک روایتی طریقے سے بیوقوف بنا لیتے ہیں اور ان پڑھ لوگوں کی تو بالکل مت ہی مار دیتے ہیں مثال کے طور پہ ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ہوتے ہیں اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ہوتے ہیں اگر آپ 1 تولہ زیور بنا سونا فروخت کرتے ہیں تو سنیارا اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ہے 2 ماشے کٹوتی کرتا ہے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور فروخت کسی اور سنیارے کو کر رہے تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا

نوٹ: اس اوپر بیان کیے گئے داو کو سنیارا ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دے گا آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پہ آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے ایک ماشے کی اندازہ قیمت 9000 روپے ہے آج کل یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے سے سنیارے نے آپ کے 27000 کٹوتی کے نام پہ کاٹ لیے اب دوسری طرف آتے ہیں یعنی اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو ایک تولہ سونا 24 قیراط ہوتا ہے پہلے آپ کو سمجھنا ہوگا کہ کہ قیراط کس بلا کا نام ہے

#قیراط
قیراط سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار کا نام ہے تقریبا سو فیصد خالص سونا 24 قیراط ہوتا ہے جتنے قیراط کم ہوں گے مطلب اتنی اس سونے میں ملاوٹ شامل ہے ویسے یہ 99.99 ٪ خالص ہوتا ہے 12 قیراط مطلب 50 فیصد ملاوٹ اور 18 قیراط 75 فیصد خالص اور 25 فیصد ملاوٹ ہے قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے ویسے قیراط عربی زبان کے ایک وزن کا نام بھی ہے جو 5 جو کے برابر ہوتا ہے ایک قیراط 200 ملی گرام یعنی 0.007,055 اونس یا 3.086 گرین حبہ کے برابر ہوتا ہے

یہ بھی پڑھیں : خان پورتھانہ کا سٹاف ضلع کا سب سے بہترین اور محنتی سٹاف ہے،ایس ایچ او اسد اللّٰہ خان مستوئی

اب آتے ہیں اصل بات کی جانب کہ جب آپ سونا بنواتے / خریدتے ہیں توسنیارے عام طور پہ 15 یا 18 قیراط سونا بنا کے دیتے ہیں اور پاکستان میں چند ایک بڑے جیولرز کو چھوڑ کر کسی کے پاس 21 قیراط سے زیادہ سونا بنانے کی مشین نہیں ہے 22 قیراط بس کراچی میں ایک 2 جیولرز بنا کے دیتے ہیں اگر سنیارے نے آپ کو 18 قیراط زیور بنا کر دیا ہے تو اس نے سونے میں 25 فیصد ملاوٹ کی ہے مطلب اگر ایک تولہ زیور بنا کر دیا ہے ایک تولہ ایک لاکھ کا ہے تو سنیارا آپ کو 75000 کا سونا دے کر ریٹ ایک لاکھ روپے لگا رہا ہے سیدھی سے بات ہے کہ ایک تولہ زیور ملاوٹ کر کے آپ کو بس 75000 سے 87500 کا دیں گے اور قیمت پورے تولے کی ایک لاکھ لگائیں گے

دوسرا داو ان کا پالش کے نام پہ ہوتا ہے ایک آدھ ماشہ الگ سے لگا لیں گے کہ اتنا ہمارا سونا زیور بناتے ہوئے ضائع ہوگیا جس کی ایک تولے کے پیچھے قیمت 9000 سے10000 ہوگی یاد رہے کہ سنیارے کی دوکان کا کوڑا بھی لاکھوں میں بکتا ہے اور ان کا کچھ ضائع نہیں ہوتا آخر پہ انہوں نے مزدوری ڈالی ہوتی ہے آپ کے بہت زیادہ اصرار پہ آپ کو مزدوری کا2000 سے 4000 چھوڑ کر آپ پہ بہت بڑا احسان کریں گے اور کہیں گے آپ نے ہمیں بچنے کچھ نہی دیا اور یہ مزدوری بس آپ کو چھوڑ رہے ہیں کیونکہ آپ کے ساتھ ہمارا دوسری یا تیسری نسل سے تعلق ہے وغیرہ وغیرہ

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ مٹی کے برتن میں کھانا نہیں پکاتے؟

سونا بیچتے وقت سونے کی ڈلی بنوائیں (وہ بھی اعتماد والے بندے سے ۔ رعایت خیر وہ بھی نہی کرتا) مطلب ملاوٹ نکال دی جاتی ھے اور خالص 24 قیراط سونا رہ جاتا ہے پھر اس ڈلی یعنی خالص 24 قیراط سونے کو اس دن کے سرکاری ریٹ پہ بیچیں ورنہ آپ کو بہت بڑا چونا لگ جائے گا زیور بنواتے وقت پہلے طے کریں کہ سونا 21 قیراط بناو گے 18 یا 15 جتنا خالص وہ سونا بنائے اس حساب سے 15، 18 یا 21 قیراط کے مطابق قیمت دیں نا کہ 24 قیراط کی قیمت ادا کریں
ساتھ دھمکی دیں کہ میں ابھی اسی مشین پہ چیک بھی کرواوں گا کہ یہ 15، 18 ہے یا 21 قیراط اور وقت یا سہولت میسر ہو تو اس کو مشین پہ چیک بھی کروا لیں کے کتنے قیراط بنا اور آپ نے کتنے قیراط کے حساب سے قیمت ادا کی چند ایک اچھا کاروبار کرنے والے بھی ہوں گے ان کی تعداد شاید 1 فیصد سے زیادہ نا ہو


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent