Ticker

6/recent/ticker-posts

زرعی خام مال کی کمی کی وجہ سے صنعتیں بحران کا شکار ہوجائیں گی، کسان رہنما

Industries will face crisis due to shortage of agricultural raw materials, farmer leader

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ نخبہ تاج لنگاہ، مرکزی صدر ملک اللہ نواز، مانک، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، سردار اللہ وسایا لنگاہ، ڈاکٹر مقصود خان،محمد اکرم گھلو نے گانگا نگر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی لوٹ سیل پروگرام بند کیے جائیں ذخیرہ اندوز، سمگلنگ میں ملوث حضرات اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے کیا کوئی خلائی مخلوق ہیں کہ انتظامیہ اور حکمرانوں کو دکھائی نہیں دیتی مافیاز اور ان کے سرپرستوں کی دو طرفہ کمائیاں کسانوں سمیت پوری قوم کو نظر آ رہی ہیں کاش اس ملک میں احستاب کا کوئی باقاعدہ رواج اور نظام ہوتا کچھ لوگوں نے وطن عزیز میں تیار ہونے والی یوریا کھاد سمگل کرکے خوب کمایا ہے اور کچھ حضرات چین سے یوریا درآمد کرکے کمانے جا رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بھٹک جانے کی تعبیر

ملک اللہ نواز وینس اور جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ قوم کو یہ تو بتایا جا رہا ہے کہ باہر کے ملکوں میں یوریا کھاد کی ایک بوری 11 ہزار روپے میں ملتی ہے اب یہ بھی بتایا جائے کہ چین سے درآمد کی جانے والی یوریا کھاد کی ایک بوری وطن عزیز پاکستان کو کتنے روپے کی پڑے گی اور وہ آگے کسانوں کو کس ریٹ پر دی جائے گی جن لوگوں نے کھاد افغانستان وغیرہ سمگل کرکے بھیجی ہے وہ فی بوری کس حساب سے گئی جن ممالک میں یوریا کھاد کی ایک بوری 11ہزار روپے میں ملتی ہے وہاں گندم، چاول وغیرہ کا ایک من کتنے روپے میں ملتا ہے کسانوں کو زرعی ٹیوب ویلز کے لیے بجلی کس ریٹ پر اور کتنے گھنٹنے دستیاب ہوتی ہے
زرعی خام مال کی کمی کی وجہ سے صنعتیں بحران کا شکار ہوجائیں گی، کسان رہنما

 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent