I am the world's desperate happy girl
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) ملکہِ جذبات اردو سرائیکی شاعرہ ڈاکٹر سدرہ جذبات نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں پروگریسو یوتھ الائنس کی جانب سے میر احمد نوید کی صدارت میں ہونے والے شاندار پیغام ِفیض مشاعرہ میں میری اتنے عظیم لوگوں سے ملاقات ہوئی علم و ادب، شعر وسخن کے حوالے وہ اہم شخصیات جنہیں میں صرف پڑھتی تھی سنتی تھی وہاں اُن کو سامنے سننے کا اور ساتھ بیٹھنے کا موقع ملا میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ اُن کے ساتھ پڑھنے کا موقع بھی ملامیر احمد نوید جن کو میں نے 5 کلاس سے پڑھا اور آج تک پڑھ رہی ہوں خالد ندیم شانی،سر شعیب کیانی، مس سیدہ تسنیم بخاری وغیرہ سمیت کئی اہم لوگ موجود تھے
میر احمد نوید کی میرے لیے حوصلہ افزائی گویا میں آسمان میں اُڑ رہی ہوں وہ بار بار مجھے کہتے رہے بیٹا شاندار پڑھا بُہت پیاری بچی ہو میں تو آپ کو دیکھ کر آپ کا نام بھول جاتا ہوں اتنی خوبصورت ہو اور تمھارا دل تمھارے چہرے کی طرح شفاف ہے جیتی رہو اُن کے یہ الفاظ میرے لیے بُہت قیمتی ہیں
سرائیکی شاعرہ ڈاکٹر سدرہ جذبات نے مزید کہا کہ میں دنیا کی بے حد خوش نصیب لڑکی ہوں میں اپنی قسمت پہ جتنا رشک کروں کم ہے مجھے زندگی میں ہمیشہ ایسے لوگ ملے جنہوں نے بس میری حوصلہ افزائی کی مجھے سیدھی راہ دکھائی قدم قدم پہ میرا واسطہ اچھے لوگوں سے ہوا میری راہیں آسان ہوتی گئی میری زندگی میں جو بھی مشکلات آئیں وہ صرف مالی آئیں
ڈاکٹر سدرہ جذبات کہتی ہیں کہ مُجھے اچھے لوگ ملے کہ شاید میں صاف دل ہوں میں منافق یا چال باز نہیں جب ہم حد سے زیادہ ہوشیار یا چل باز ہوتے تو ہمیں پھر لوگ بھی ویسے ہی ملتے ہیں میں محبت پر پر یقین رکھتی ہوں مگر فلٹرنگ اور دھوکہ بازی سے مجھے سخت نفرت ہے خاندانی و اخلاقی اقدار کی پاسداری اور باہمی عزت و احترام کو ہر ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھنا چاہئیے ماں ہو ماں دھرتی ہو یا ماں بولی ہو تینوں دنیا کی عظیم ہستیاں اور چیزیں ہیں ان کی قدر کرنا ہم پر عین فرض ہے ڈاکٹر سدرہ نے بتایا کہ 20 فروری بروز اتوار کراچی آرٹس کونسل میں سرائیکی ماں بولی کے حوالے سے سرائیکی عوامی سنگت اور سرائیکی تریمت تحریک پاکستان کی میزبانی میں سالانہ علمی و ادبی اور ثقافتی پروگرام ہونے جا رہا ہے جس میں کراچی بھر کے علاوہ سرائیکی وسیب سے نامور ادبی شخصیات شریک ہوں گی آخر میں ملکہِ جذبات شاعرہ نے ایک اردو شعر بھی اپنے پرستاروں کی نذر کیا
مزاج قلندرانہ ادا دلبرانہ رہن مستانہ رویہ جارہانہ
کاٹ قاتلانہ نظر شاطرانہ دلیل فلسفانہ گُفتگو قہقانہ
0 Comments