Ticker

6/recent/ticker-posts

چاچڑاں شریف: دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے ٹینڈر طلب

Chachran Sharif: Government invites tenders to prevent river erosion

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) احمد کڈن دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے ٹینڈر طلب کر لیا گیا ہے دریائی کٹاؤ اور اس کی تباہ کاریوں بارے لمحہ بہ لمحہ رپورٹس نشر کرکے ایک بڑے عوامی مسئلے کو اجاگر کرنے والے مقامی نوجوانوں جام اسماعیل گھلیجہ،سیف رفیق کھوسہ و دیگر کی محنت رنگ لے آئی. مذکورہ بالا سوشل ورکر نوجوانوں نے ادارہ اُشاک ٹی وی ڈان نیوز، کالم رایٹر جام ایم ڈی گانگا اور متاثرین کی آواز بننے والے تمام صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب امید ہے سپر بند کی تعمیر کے کام کا آغاز جلد شروع ہو جائے گا انہوں نے علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے مخادیم خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت سے بھی ایک بار پھر ارداس کی ہے کہ اب کی بار سپر بند کی تعمیر کا کام ملتوی نہیں ہونا چاہئیے خدارا آئندہ ہمارے ساتھ رحم دلی سے پیش آیا جائے ہم غریب لوگ مزید نقصان کے متحمل ہرگز نہیں ہو سکتے کیونکہ اب تو حفاظتی منچن بند بھی کٹاؤ کے نشانے پر آ چکا ہے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بے وضو دیکھنے کی تعبیر

جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ آخر حکمرانوں نے عوام کی آہ و فریاد سن لی ہے وسیب واسیوں کے لیے آواز اٹھانا اور مسائل کو اجاگر کرنا صحافیوں کی ذمہ داری اور فرائض میں شامل ہے منچن بند برجی نمبر 206 تا 224 احمد کڈن کے علاقے میں 1275.678ملین یعنی تقریبا ایک ارب ساڑھے 27 کروڑ روپے کی لاگت سے حفاظتی سپر بند وغیرہ تعمیر کیے جائیں گے تعمیراتی کام کے لیے دو سال کا ٹائم پریڈ دیا گیا ہے 28 فروری سے قبل ٹینڈر کی مکمل تفصیل حاصل کرکے کام کرنے کے خواہش مند ٹھیکیدار درخواستیں جمع کروائیں گے یکم مارچ کو ٹینڈر اریگیشن سیکریٹریٹ اولڈ انار کلی لاہور میں اوپن کیے جائیں گے


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent