In this holy month of Ramadan, illicit profiteers should be made a warning sign: Ahmed Sajjad Farhan
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) احمد سجاد فرحان بلا لی ایڈووکیٹ صدر ینگ لائرز فورم جنوبی پنجاب کنوینئر اذان بلالی فاؤنڈیشن نے پریس اور میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے کے رمضان المبارک میں مہنگائی مافیا ذخیرہ اندوز مافیا ، یوٹیلیٹی سٹورز مافیا ، کوڈ سٹوریج مافیا سرگرم عمل ہے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ عملی طور پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان صبح سبزی منڈی میں ہونے والی بولی اپنے سامنے اوپن کروائیں اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کریں رمضان بازار کی کارکردگی بھی ناقص ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ایکٹیو کیا جائے لیمن 400 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے اس سے زیادہ بدترین مہنگائی کی کیا مثال دی جاسکتی ہے کہ رمضان سے ایک دن پہلے جو جو پھل سو روپے میں فروخت ہو رہے تھے ان کی قیمت دگنی ہوگئی ہے فوڈ کنٹرول پنجاب فوڈ اتھارٹی معیار اور مقدار کو چیک کرنے کے لیے سرپرائز چھاپے مارے پھل سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے ذخیرہ اندوز کولڈ اسٹوریج مافیا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے تمام تر سامان ذخیرہ اندوزی ضبط کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں خدارا رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں ناجائز منافع خوروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے عوام نہایت پریشان اور لاچارگی کی حالت میں ہیں چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر بہاولپور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان فوری توجہ دیں
0 Comments