Ticker

6/recent/ticker-posts

صوبہ سرائیکستان کا قیام از حد ضروری ہوچکا ہے،رانا فراز نون،جام ایم ڈی گانگا

The establishment of Seraikistan province has become very important, Rana Faraz Noon, Jam MD Ganga

The establishment of Seraikistan province has become very important, Rana Faraz Noon, Jam MD Ganga

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی چیئرمین رانا فراز نون اور پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے کہا ہے کہ حکمران زراعت اور کسانوں کے مسائل حل کریں کُرسی کے حصول کی جنگ میں سیاستدان کسانوں کو بھول چکے ہیں کسان مختلف مافیاز کے ہاتھوں لُٹ رہے ہیں کھاد مافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے یوریا کھاد کے ساتھ زبردستی ڈی اے پی کی فروخت پالیسی کسان کُش ہے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کو روکا جائے ضلعی انتظامیہ نے کھاد مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے آموں کے باغات اور گنے کی فصل کو یوریا کی ضرورت ہے کپاس کی بیجائی بھی شروع ہو چکی ہے شمشماہی نہریں گذشتہ سات ماہ سے بند پڑی ہیں مہنگا ڈیزل مہنگی بجلی ناقابل افورڈ ہو چکے ہیں ایس ڈی پی کے چیئرمین رانا فراز نون نے کہا کہ نیا حکومتی سیٹ اپ کسانوں کو فوری ریلیف دے اور مسائل حل کرے ہماری ہمدردیاں میرٹ کی بنیاد پر محنت کش کسانوں کے ساتھ ہیں گنے کی ادائیگیوں کے حوالے سے شوگر ملز کی کوئی بدمعاشی برداشت نہیں کی جائے گی گنے کے کاشت کاروں کی گنے کی ادائیگیاں ٹائم پر نہ کی گئی تو ہم احتحاج میں کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ارسا میں سرائیکی وسیب کو بھی نمائندگی کا حق دیا جائے پانی کی تقسیم صوبوں اور اضلاع کے درمیان از سرے نو کی جائے رانا فراز نون نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں لا کر صوبوں کو متوازن کرنا از حد ضروری ہوچکا ہے کسان رہنما جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ ضلع رحیم یارخان میں سکارپ سکیم کو ختم کرنے کے بعد انصاف کا تقاضا یہ بنتا تھا کہ تمام ششماہی نہروں کو کم ازکم نو ماہی کر دیا جاتا ایسا نہ کرکے نان پرینیئر کے کسانوں کی مسلسل حق تلفی کی جا رہی ہے 15 اپریل کو نہر پنجند، صادق برانچ، ڈالس برانچ وغیرہ سمیت دیگر نہروں میں پانی نہ چھوڑا گیا تو کسان 16 اپریل کو صبح دس بجے ایس ای آفس کے سامنے احتجاج کریں گے اور ڈی سی آفس رحیم یارخان کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دیں گے

یہ بھی پڑھیں : رمضان کے مقدس مہینے میں ناجائز منافع خوروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، احمد سجاد فرحان

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent