The meaning of seeing feet in a dream?
پاوں اپنے دیکھنا : عیش و عشرت کے لیے جدوجہد کرے گا مال حاصل کرنے کے لیے سفر کرنے کی دلیل ہے جس کی اس میں طاقت بھی ہے
پاوں پر رسی بندھی دیکھنا : اگر دیکھے کہ اس کے پاوں پر رسی بندھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی سے فائدہ پہنچے گا
پاوں پھسل کر گرنا : اس کو رنج اور تکلیف پہنچے گی اور اگر یہ دیکھے کہ گرا ہے اور اس کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی تو یہ آسانی اور سہولت کی دلیل ہے
پاوں ٹوٹے دیکھنا : جان جانے کا خطرہ لاحق ہوگا مصیبت و پریشانی اٹھاے گا
پاوں چرند یا پرندے جیسے دیکھنا : سفر کا ارادہ بے سود ہے حیرانی کے سوا کچھ نہ ملے مال حرام پائے گا ظلم و ستم کے سوا کوئی کام نہ کرے گا ڈاکو چور ہوگا
پاوں درندے جیسے دیکھنا : اگر اپنا پاوں درندے کے پنجے جیسا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال حرام کرے گا اگر اپنا پاوں مرغے کے پنجے جیسا دیکھے تو اس کی معشیت قوت اور پیسہ کی دلیل ہے دشمن پر فتح پائے گا
پاوں سے چوہا مارنا : بدکار عورت سے چھٹکارہ ملے گا
پاوں شیشہ کے دیکھنا : اس کی عمر جلد ختم ہوجاے گی اور مال نہ رہے گا
پاوں کٹا دیکھنا : مال نہ رہے گا
پاوں کو مہندی لگانا : دکھ درد و مصیبت سے رہائی پائے گا گھر بیٹھے دولت حاصل کرے گا
پاوں کی انگلی دیکھنا : اولاد ہوگی یا خدمتگار ملے گا
پاوں کی ایڑی دیکھنا : کاروبار کے انتظام اور آدمی کی کمائی پر دلیل ہے دیکھے کہ اس کی ایڑی ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ ایسے کام میں مشغول ہوگا جس سے پشمانی اٹھائے گا دیکھے کہ پاوں ایڑی چیری گئی ہے یا زخمی ہوگئی ہے تو اس کی بھی وہی تاویل و تائید ہے لیکن پہلے کی نسبت شرمندگی کم ہوگی
یہ بھی پڑھیں : خواب میں پانی دیکھنے کی تعبیر
پاوں کی ایڑی کھانا : پاوں کی ایڑی کاٹی اور کھائی ہے اور درندوں کو دی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ کمائے گا کھائے گا اور دشمنوں کو دے دے گا
پاوں کی ایڑی گرجانا : دیکھے کہ اس کی ایڑی گر گئی ہے تو دلیل ہے کہ بے کار اور درویش ہوگا
پاوں لوہے کے دیکھنا : اس کی عمر لمبی ہوگی اور اس کا مال باقی رہے گا
پاوں میں بیڑی دیکھنا : اس کے دین میں خلل ہے اور وہ دین کا جھوٹا مدعی ہے
پاوں میں تنگ جوتا پہنتے دیکھنا : عورت بری عادتوں والی ملے گی اگر جوتا نیا پہنتے دیکھے تو کنواری عورت ملے گی اگر جوتا پرانا ہو تو بیوہ یا طلاق یافتہ اور سخت مزاج عورت ملے گی
پاوں میں زنجیر دیکھنا : گناہوں کا مرتکب ہوگا چور راہزن اور زانی ہوگا
پاوں سے کانٹے نکالنا : قرض سے فارغ ہوگا آرام و راحت پائے گا
پاوں میں کانٹ چھبنا : قرضدار ہوگا قرضہ اٹھانے کی وجہ سے غم و اندیشہ کرے گا
پاوں میں کڑا پہننا : بیٹی یا بیٹا سعادت مند پائے گا عورت کو خوف شوہر سے لاپرواہی ہوگی
پاوں میں نیا جوتا پہننا : عورت کنواری نیک عادات والی ملے گی اور اس کے ساتھ سے لطف اندوز ہوگا
پاوں ننگے چلنا : ننگے پاوں چلنا مصیبت میں مبتلا ہونے کی علامت ہے
0 Comments