Ticker

6/recent/ticker-posts

پنجند کینال میں شگاف پڑنا محکمہ انہار کی بدترین نااہلی ہے، جام ایم ڈی گانگا

Cracking in Panjnad Canal is the worst incompetence of Anhar department, says Jam MD Ganga.

Cracking in Panjnad Canal is the worst incompetence of Anhar department, says Jam MD Ganga

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے) پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے کہا ہے کہ نہر پنجند جیسی بڑی کینال میں شگاف پڑنا محکمہ انہار کی بدترین نااہلی کا ثبوت ہے ہم ماہ مارچ سے چیخ و پکار کرتے رہے کہ نہروں کی دیکھ بھال صفائی اور کمزور کنارے ٹھیک کیے جائیں مگر کسی نے ہماری بات پر توجہ نہ دی ہر سال نہروں میں پانی آتے ہی شگاف پڑنے کا ایک سلسلہ شروع ہو جاتا ہے
آخر اس کا حل کیوں نہیں نکالا جاتا اور سدباب کیوں نہیں کیا جاتا ٹیل کے ہزاروں کسانوں کی باریاں ضائع ہو جاتی ہے سیکشن ٹھل حمزہ نہر پنجند پل 120 برجی نمبر 123 کے مقام پر 30 فٹ چوڑے شگاف کی وجہ سے آگے کی درجنوں نہروں کا پانی بند ہو چکا ہے یہ آٹھ ماہ بعد کھلنے والی ششماہی نہروں صادق، برانچ ڈالس برانچ، رکن ڈسٹری وغیرہ کے کسانوں کو بہت بڑی سزا ہے کسانوں کا بہت بڑا معاشی نقصان ہے جام ایم ڈی گانگا نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان ایس ای ایریگیشن رحیم یارخان سے کہا کہ مستقل بنیادوں پر نہروں کی واچنگ کا بندوبست کیا جائے زمیندار و کسان بھائی بھی احساس ذمہ داری اور احساس شراکت کا لحاظ کرتے ہوئے محکمہ انہار کے ساتھ مکمل تعاون کریں جہاں کہیں نہروں کے کنارے اور پشتے کمزور ہیں فورا ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی خاطر اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹا موٹا کام کرکے ثواب کمائیں

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پرواز کرنے کی تعبیر

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے مزید کہا کہ ایک طرح مویشیوں میں لمپی سکین وائرس نامی بیماری کا حملہ جاری ہے تو دوسری جانب لوٹ مار کرنے کے لیے جعلی ویکسین مافیا بھی سرگرم عمل ہو چکا ہے مویشی پال حضرات جائیں تو جائیں کہاں ضلعی انتظامیہ محکمہ لائیوسٹاک جعل ساز گروہوں کا سدباب کرے اور مویشی پال عوام کو بچائے مویشی پال حضرات ایسی دو نمبری کرنے والوں سے متعلق پاکستان اتحاد یا براہ راست ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک اور ڈی سی آفس کو آگاہ کریں جام راشد مجنوں گانگا نے بتایا کہ لمپی سکین بیماری کی وجہ سے گانگا نگر شیخ واہن میانوالی قریشیاں رکن پور حاجی پور ظاہر پیر وغیرہ کے علاقوں میں کئی مویشیوں گائے کے مرنے کے اطلاعات آچکی ہیں مویشی پال حضرات سخت پریشان ہیں حکومت متاثرہ علاقوں میں لمپی سکین وائرس کی ویکسین سرکاری طور پر زیادہ سے زیادہ فراہم کرے تاکہ غریب لوگ مافیاز کے ہاتھوں مالی طور پر لٹنے اور مویشیوں کے جانی نقصان سے بچ سکیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent