Ticker

6/recent/ticker-posts

بھونگ شریف : ایس ڈی او واپڈا کی ہٹ دھرمی کئی بستیوں کی بجلی بند کردی

Bhong Sharif: SDO WAPDA's stubbornness cut off power to many settlements.

Bhong Sharif: SDO WAPDA's stubbornness cut off power to many settlements

بھونگ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن وکرم دیپال ) موضع چکر بھوٹ بستی عمر بخش دشتی بستی چھٹہ اور دیگر بستیوں کے مکینوں مہر دین دشتی ندیم احمد مہراب خان دشتی لیاقت علی دشتی نور حسن دشتی قیصر خان دشتی ہوت خان دشتی دوست علی دشتی محمد امین دشتی عبدالرحمن دشتی اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن واپڈا رحیم آباد میں تعینات کرپٹ ایس ڈی او اللہ دین بلوچ نے ہمارا جینا محال کردیا ہے نذرانہ نہ ملنے کی وجہ سے آئے روز ہمیں بلیک میل کرکے ہماری بستیوں کی بجلی کے کنکشن منقطع کردیتا ہے گزشتہ روز بجلی چالو کرنے کیلیے موصوف نے ہماری تمام بستیوں کو ملا کر مبینہ طور پر 150000 روپے وصول کرکے بجلی چالو کردی تھی دو دن بعد مزید پیسوں کا تقاضا کیا کہ بستی زیادہ ہیں فی بستی مبینہ طور پر 5000 روپے دے وگرنہ تمام بستیوں کے کنکشن منقطع ہوں گے پیسے نہ ملنے پر 36 گھنٹے کے بعد ہماری تمام بستیوں کے کنکشن منقطع کردیے گئے ہیں سس نے 5 دن سے پورے علاقے میں بجلی کا نظام درہم برہم کیا ہوا ہے پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے ہیں بچے اور جانور پیاس سے بلک رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے ہمارے بجلی کے بل بھی کلیئر ہیں واپڈا آفس احمد پور لمہ کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکے ہیں مگر موصوف ایک ہی رٹ پر قائم ہے جب تک پیسے نہیں دو گے بجلی چالو نہیں کروں گا

یہ بھی پڑھیں : پنجند کینال میں شگاف پڑنا محکمہ انہار کی بدترین نااہلی ہے، جام ایم ڈی گانگا

وفاقی وزیر توانائی چیف انجینئر میپکو ملتان ,ایس ای رحیم یار خان اور ایکسیئن صادق آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سب ڈویژن رحیم آباد میں فرض شناس اور ایماندار ایس ڈی او تعینات کیا جائے اور اس کرپٹ افسر سے ہمارے پیسے بھی واپس کروائے جائیں اور ہماری بستیوں کی بجلی بھی بحال کروائی جائے تاکہ ہم سکھ سانس لے سکیں۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent