Sadiqabad: Police have registered cases against 21 accused in crackdown against evil bases.
رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری ) تھانہ سٹی صادق آباد پولیس کا برائی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن 21 مرد و زن ملزمان گرفتار، مقدمات درج، اوڈھ کالونی کی نائکہ نسرین مقصود، عوامی کالونی کے دلال غلام یسین، ارائیں کالونی کی نائکہ ریحانہ عرف ٹڈی اور شعیب ٹاؤن کی نائکہ عذرا عرف باجوی کے اڈوں پرچھاپے۔ تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر حافظ نورالدین زنگی شاہ نےاطلاعات پر دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ تھانہ کے مختلف علاقوں میں قائم برائی کے اڈوں پر کامیاب چھاپے مار کر 21 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں اوڈھ کالونی کی نائکہ نسرین مقصود سمیت اڈے سے برائی میں ملوث علی گوھر، رفیعہ، اقصی، عاشو بنگالن اور بہادر علی عوامی کالونی کے دلال غلام یسین کے اڈے سے ملزمان اربیلہ، فیصل قدیر، نجمہ بی بی، ملک نثار اور سونیا بی بی ارائیں کالونی کی نائکہ ریحانہ عرف ٹڈی کے اڈے سے ملزمان بشرہ، غلام مصطفی، عبدالرحمن اور رابعہ شعیب ٹاؤن کی نائکہ عذرا عرف باجوی کے اڈے سے بدکاری میں ملوث مدیحہ، ماریہ، جاوید، تنویر، سمیرا اور رقیہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔
0 Comments