Rahim Yar Khan: Police recovered weapons used in the incident from the accused during interrogation.
رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) پولیس نے ملزم سے دوران تفیش استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر محمود حسین تھانہ اے ڈویژن کے پاس برریمانڈ جسمانی ملزم شاہد کلادی جو مقدمہ نمبر 243/22 میں دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے دوران واردات استعمال کیا جانے والا اسلحہ مقامی قبرستان میں چھپا رکھا ہے جس پر سب انسپکٹر محمود حسین نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نشاندہی کردہ مقام پر لے گئے جہاں پر ملزم نے پسٹل 30 بور اور چار روند از خود زمیں میں دبے ہوئے نکال کر برآمد کروا دئیے جس کا کوئی قانونی دستاویز وہ پیش نہ کر سکا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے پر پنجاب اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی کا آغا کردیا۔
0 Comments