Ticker

6/recent/ticker-posts

اینٹی کرپشن بہاولپور نے جرم ثابت ہونے پر پولیس آفیسر کو آٹھ سال قید کی سزاء سنا دی

Bahawalpur Anti-Corruption sentenced the police officer to eight years in prison on conviction

Bahawalpur Anti-Corruption sentenced the police officer to eight years in prison on conviction

بہاولپور (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) فاضل سپیشل جج انٹی کرپشن بہاولپور چوہدری ضیاء اللہ نے جرم ثابت ہونے پر بہاولنگر پولیس کے اے ایس آئی غلام عباس شاہ  کو 8سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بھگتنی ہوگی مجرم سنٹرل جیل بہاولپور میں بند کردیا گیا تفصیلات کے مطابق بہاولنگر پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس غلام عباس شاہ نے محمد صابر ولد بوٹا سے 188000 بطور رشوت وصول کی تھی جس پر مقدمہ نمبر 9/15 مورخہ 15۔05۔30 کو تھانہ اینٹی کرپشن بہاولنگر میں درج ہوا فاضل عدالت نے مکمل  ٹرائل کے بعد جرم ثابت ہونے مورخہ 28 جون کو غلام عباس شاہ اے ایس آئی تھانہ بخشن خاں کو 8 سال کی سزا اور ایک لاکھ جرمانہ اور عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 6 ماہ جیل میں بند رہنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈپریشن اور اس سے بڑھتے ہوئے مسائل

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent