Khanpur: 19 men and women accused arrested in successful raids on police bases
رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) تھانہ سٹی خان پور پولیس کے برائی کے اڈوں پر چھاپے 19 مرد و زن ملزمان گرفتار کر لیے، مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق پہلی کارروائی سب انسپکٹر غلام فرید اے ایس آئی نے پاکسان چوک کے قریب نائکہ میڈم شمشاد عرف شازیہ کے اڈے پر کی جس میں ملزمان نائکہ شمشاد شہزاد، کاشف، مسماۃ (ن)، (ص) اور (ش) جبکہ دوسری کارروائی سب انسپکٹر ضیاء اللہ بھٹی کی جانب سے فرید آباد میں نائکہ نسرین مسیح کے قحبہ خانے پر کی جس میں ملزمان نائکہ نسرین مسیح و دیگر ملزمان جاوید، عمران، اللہ دتہ، شفیق اور مسماۃ (م)، (ع)، (آ) وغیرہ 13 کس کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے ان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
0 Comments