A boat full of Baratis sank in the river Indus
رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی 7 خواتین جاں بحق،8 افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی میں 50 کے قریب افراد سوار تھے حادثہ دریائے سندھ میں پیش آیا 19 خواتین دریا میں ڈوب گئی لاشیں نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا افسوسناک پیش آیا ہے تفصیل کے مطابق حادثہ تحصیل صادق آباد کی یونین کونسل ماچھکہ میں پیش آیا پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کی شکار کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی روجھان کی دریائی یونین کونسل کھروڑ سے تحصیل صادق آباد کی دریائی یونین کونسل ماچھکہ آرہی تھی دریائے سندھ میں حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی سے 90 سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 19 نعشیں دریائے سندھ سے نکال لی گئی ہیں
یہ بھی پڑھیں : خواب میں پنجہ دیکھنے کی تعبیر
حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں ضلعی انتظامیہ کی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ضلع بھر کے غوطہ خور جائے حادثہ پر پہنچا دیئے گئے 30 تا 35 ریسکیو 1122 کے غوطہ خور دریائے سندھ میں حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی کے سواروں کو تلاش کر رہے ہیں مقامی غوطہ خور بھی ریسکیو سرگرمیوں میں امدادی ٹیموں کے ساتھ موجود ہیں۔
0 Comments