ڈیرہ غازی خان : دریائے سندھ میں ساڑھے آٹھ لاکھ کیوسک سیلابی ریلے کی پیشنگوئی
ڈیرہ غازی خان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، آصف لغاری سے) ضلع غازی خان میں رود کوہیوں کے ساتھ دریائی سیلاب کا شدید خدشہ ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ دریائے سندھ میں ساڑھے آٹھ لاکھ کیوسک سیلابی ریلا کی پیشنگوئی کی گئی ہے جو 22 اگست کو ہیڈ تونسہ سے گزرے گا اور کسی بھی وقت ضلع کو متاثر کرسکتا ہے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ دریائے سندھ کے سیلاب نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کے تمام سرکاری ادارے ریلیف کیمپس میں تبدیل کردئیے گئے ہیں اور 55 مختلف مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپس کی تیاری کے بھی احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں موجود یونیورسٹی، کالجز اور سکولوں کی عمارتوں کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے سیلاب سے تین لاکھ کی آبادی اور 200 مواضعات متاثر ہوسکتے ہیں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے عوام سے کہا کہ وہ دریا کے نشیبی علاقے فوری طور خالی کردیں عوام اپنی جان و مال کے تحفظ کےلئے بروقت محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔عوام کے انخلاء کےلئے 200 سے زائد گاڑیاں محفوظ مقامات پر پہنچا دی گئی ہیں۔
0 Comments