Ticker

6/recent/ticker-posts

River dams and canals should be built in Koh Sulaiman Belt, Haji Nazir Ahmed Katpal Jam MD Ganga.

کوہ سلیمان بیلٹ میں رودکوہی ڈیمز اور نہریں بنائی جائیں، حاجی نذیر احمد کٹپال جام ایم ڈی گانگا

کوہ سلیمان بیلٹ میں رودکوہی ڈیمز اور نہریں بنائی جائیں، حاجی نذیر احمد کٹپال جام ایم ڈی گانگا

رحیم یارخان( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹے کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا ہے حکومت سیلابی حالات اور ایمرجنسی ریلیف سرگرمیوں سے فارغ ہوتے ہی کوہ سلیمان دمان کی بیلٹ میں رود کوہی ڈیمز اور رود کوہی واٹر چینل نہریں بنائے سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہمیں انفرادی اور اجتماعی، سرکاری اور غیرسرکاری طور پر سبق سیکھنے کی ضرورت ہے تلخ ترین حالات و واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کےلیے حکومتی ترجیحات کا تعین کرکے کام کرنے کی ضرورت ہے ہر سال جانی و مالی نقصان برداشت کرنے کی بجائے مستقل بنیادوں پر ٹھوس قسم کے کام کرنے ہوں گے حکمران اور صدا بہار حکمران بیورو کریسی اب لاپرواہی و غفلت کو خیر باد کہے ورنہ اگلی بار لوگ انہیں گریبانوں سے پکڑیں گے رود کوہی ڈیمز اور رود کوہی واٹر چینل نہریں بنا کر نہ صرف نقصانات کو خاطر خواہ کم کیا جا سکتا ہے بلکہ پانی کو بجلی بنانے اور زرعی استعمال میں لاکر فائدہ بھی اٹھایا جا سکتا ہے جام ایم ڈی گانگا نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب کے تباہ کن اثرات پورے معاشرے کو برداشت کرنے پڑیں گے فصلات کے تباہ ہونے سے منڈی، مارکیٹ، بازاروں وغیرہ میں مہنگائی ابھی سے اوپر چلی گئی ہے اب پورا سال ان حالات کا سامنا کرنا پڑے گا چوری ڈکیتی کی واردتوں میں اضافے کا بھی خطرہ ہے کیونکہ پاکستان تباہ حاض عوام کی حقیقی بحالی کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی حاجی نذیر احمد کٹپال بیرون ممالک سے سیلاب متاثرین کے لیے آنے والی امداد اور امدادی سامان پر کچھ بدبختوں نے 2010 کے سیلاب کی طرح ہاتھ صفائی اور ایمان کی کمزوری دکھانا شروع کر دی ہے ایسے نالائق لوگوں کی عوامی چھترول کی ضرورت ہے حکومت اور انتظامیہ ایسے واقعات کو کنٹرول کرے بصورت دیگر یہ اُن کی ملی بھگت تصور کی جائے گی جام ایم ڈی گانگا نے مزید کہا کہ ہم محنت کش کسان سیلاب زدگان کی بے لوث انداز میں خدمت کرنے والے لوگوں، تنظیموں اور اداروں کے کارکنان کی سوچ اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پوستین پھٹی دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent