Ticker

6/recent/ticker-posts

Civil society and charitable institutions have been far ahead of the government in assisting the flood victims, Rana Sajjad Mustafa Jam MD Ganga.

سیلاب زدگان کی امداد کرنے میں سول سوسائٹی و مخیر ادارے حکومت سے کافی آگے رہے ہیں، رانا سجاد مصطفائی جام ایم ڈی گانگا

سیلاب زدگان کی امداد کرنے میں سول سوسائٹی و مخیر ادارے حکومت سے کافی آگے رہے ہیں، رانا سجاد مصطفائی جام ایم ڈی گانگا
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) مصطفائی ویلفیئر فانڈویشن پاکستان اور مصطفائی فورم انٹرنیشنل کی جانب سے رکھ میراں پور روجھان کے سیلاب زدگان میں راشن کے پیکٹ اور مچھردانیاں تقسیم کرتے ہوئے گانگا ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ خدمتِ خلق اللہ تعالی کے ہاں پسندیدہ ترین عمل ہے سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں سول سوسائٹی اور مخیر ادارے حکومت سے کافی آگے رہے ہیں ایسا احساس کی دولت کی وجہ سے ہوا ہے اب حکومت کو روایتی کاہلی کو چھوڑ کر سیلاب زدگان کی بحالی اور آئندہ بچاؤ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیے رود کوہی ڈیمز اور رودکوہی واٹر چینل نہریں تحفظ کے لیے وقت کی اشد ضرورت ہیں
مصطفائی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین رانا سجاد مصطفائی نے سیلاب زدہ علاقوں میں شہید ہونے والی مساجد اور مدارس کی تعمیر کے حوالے جو پروگرام بنایا ہے وہ قابل تعریف اور قابل تقلید ہے مساجد و مدارس اجتماعی جگہیں ہیں عبادت گاہوں و درس گاہوں کی تعمیر گویا اجتماعی ریلیف ہے
الحبیب فاؤنڈیشن کے چیئرمین علامہ حسین احمد سعیدی اور سوجھل دھرتی واس کی بھی سیلاب زدگان کے لیے خدمات قابل قدر ہیں ہمیشہ عظیم کام عظیم لوگوں کے حصے میں ہی آتے ہیں اللہ تعالی سب کام کرنے والوں کو اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو اپنی بارگاہ سے جزائے خیر عطا فرمائے آمین

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پیسنا دیکھنے کی تعبیر


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent