Ticker

6/recent/ticker-posts

Former Member of National Assembly Jamshed Dasti arrested

سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی گرفتار

راولپنڈی(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو گرفتار کرلیا جمشید دستی مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کو امانت میں خیانت کے مقدمے میں مطلوب و اشتہاری ملزم تھے جنہیں مظفر گڑھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق 2008 سے 2018 کے درمیان مختلف ادوار میں ممبر قومی اسمبلی رہنے والے جمشید دستی کے حوالے سے بتایا گیا ہے ان کے خلاف آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد ظریف نے 2009 میں مظفرگڑھ کے تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج کرایا۔ یونین نے فنڈ اکھٹا کرکے جمشید دستی کے پی اے فاروق کو جمع کرایا جو حادثات کا شکار ہونے والے آئل ٹینکرز کے ڈرائیورز و عملے کو ریسکیو کرنے کی خاطر ایمبولینس خریدنے کے لیے دیے گئے

 جمشید دستی نے کراچی سے 38 لاکھ روپے کے فنڈز سے ایک ایبمولینس خرید کی بعد ازاں جمشید دستی ایمبولنیس میں آکسیجن سلنڈر اور مریض کے لیے بیڈ نصب کرانے کے لیے لے گئے اورامانت میں خیانت کرکے خرد برد کرلی جس پر جمشید دستی اور ان کے پی اے فاروق اعوان کے خلاف امانت میں خیانت کے جرم میں مقدمہ درج ہوا اور اسی مقدمے میں جمشید دستی اشتہاری قرار پائے تھے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تاڑی دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent