بااثر زمیندار کی 16 سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ جنسی زیادتی
رحیم یارخانن (نیشن آف پاکستان نیوز آن لاٸن) تحصیل خان پور کے علاقہ تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں بااثر زمیندار کی 16 سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ جنسی زیادتی، والدین کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل ذراٸع کے مطابق جنسی زیادتی کی متاثرہ لڑکی (ر) علاقے کے زمیندار رمضان نامی شخص کے گھر میں ملازمت کرتی تھی جسے وہ ایک سال سے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے
جنسی زیادتی کی متاثرہ (ر) نے میڈیا کو بتایا کہ زمیندار رمضان نے میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں اور مجھے ان ویڈیوز کی بناء پر بلیک میل کر کے بار بار زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا
جنسی زیادتی کی متاثرہ لڑکی کے والدین کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ کی حکم پر میڈیکل ہوا میڈیکل رپورٹ میں بچی 6 ماہ کی حاملہ ہے
متاثرہ بچی کے والد کے مطابق بااثر ملزم کو پولیس گرفتار نہیں کر رہی جنسی زیادتی کی متاثرہ لڑکی نے والدین کے ہمراہ ڈی پی او رحیم یارخان اور وزیر اعلی پنجاب سے ہاتھ جوڑ کر انصاف کی اپیل کی ہے
0 Comments