Ticker

6/recent/ticker-posts

Bahawalpur Bar Association organizes Grand Mehfil Milad

بہاول پور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) بہاول پور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان محفل میلاد میں شرکت کے بعد واپسی پر نائب صدر جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلاد مصطفی کی محفلوں سے ایمان تازہ ہو جاتا ہے

Bahawalpur Bar Association organizes Grand Mehfil Milad

قرآن اور سنت ہی حقیقی روشنی اور راہ نجات ہیں نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیے بلکہ پوری کائنات کے لیے رہنمائی اور اس پر عمل نجات کا باعث ہے جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ نے بتایا کہ بہاول پور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ محفل میلاد میں جناب جسٹس چودھری محمد اقبال، جناب جسٹس صفدر سلیم، ہمارے صدر ہائیکورٹ بار اے آر اورنگزیب، جنرل سیکرٹری سید فیصل بخاری، ایڈیشنل ایڈوؤکیٹ جنرل پنجاب چودھری منظور احمد وڑائچ، سپریٹنڈنٹ محمد ایاز، محمد افضل، حنا خورشید درانی، جام فضل احمد گانگا سمیت کثیر تعداد میں وکلاء صاحبان نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیں : خواب میں ترازو دیکھنے کی تعبیر


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent