Ticker

6/recent/ticker-posts

The failure of the recent march is a failed attempt to blame Maulana Fazlur Rehman on himself, Islamic Writers Forum Punjab

حالیہ مارچ کی ناکامی کا غصہ مولانا فضل الرحمن کی ذات پر نکالنے کی ناکام کوشش ہے، اسلامک رائٹرز فورم پنجاب

ملتان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان کے جنرل سیکرٹری اور اسلامک رائٹرز فورم صوبہ پنجاب کے صدر الحاج زاہد مقصود احمد قریشی نے میڈیا کو بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف جو غلط زبان ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر نے استعمال کی ہے وہ قابل مذمت ہے لیکن عوام اس بات کو بخوبی جانتی ہے پی ٹی آئی کی قیادت نے تربیت ہی یہ کی ہے لیکن ہمیں ڈاکٹر یاسمین راشد سے اس بے ہودہ زبان کی توقع نہیں تھی ڈاکٹر یاسمین راشد ریکارڈ کو چیک کرلیں کہ مولانا فضل الرحمن نے جو حوالے دئیے ہیں وہ ریکارڈ پر موجود ہیں یا نہیں؟

انہوں نے کہا کہ 126 دن کا دھرنا حالیہ لانگ مارچ اور جلسوں میں آوارگی قوم نے اپنی آنکھوں سے میڈیا کے ذریعے دیکھی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ حالیہ مارچ کی ناکامی کا سارا غصہ مولانا کی ذات پر نکالنے کی ناکام کوشش ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ لانگ مارچ میں عوام نے پی ٹی آئی کی قیادت کو مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ چند مغرب زدہ عورتوں کو بنیاد بناکر مولانا کے خلاف طوفان بدتمیزی اور بدتہذیبی لب و لہجہ عوام اور علماء کو قطعی طور پر قابل قبول نہیں ہے اقتدار سے محرومی اور مستقبل کی تاریکی نے تحریک انصاف کو اخلاقی اقدار سے بھی کوسوں دور کردیا ہے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تھوکنے کی تعبیر

انہوں نے کہاکہ مولانا کی ذات پر تنقید کرکے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ یہ جان لیں کہ عوام جے یوآئی کے روشن کردار اور پی ٹی آئی کے تاریک کردار سے بخوبی واقف ہیں انہوں نے کہا کہ پونے چار سال میں ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے آج قوم کے حقوق کے ٹھکیدار بننے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی ذات اس لئے نشانہ پر ہے کہ ان ہی کی جدوجہد کے نتیجے میں عمرانی حکومت سے عوام کی جان چھٹی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent