رحیم یار خان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے ) تھانہ ظاہر پیر پولیس کا کریک ڈاؤن لیڈی منشیات فروش سمیت پانچ ملزمان گرفتار، مقدمات درج
تفصیل کے مطابق تھانہ ظاہر پیر پولیس کی ڈی ایس پی خان پور اللہ یار سیفی اور ایس ایچ او انسپکٹر سیف اللہ خان کورائی کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری، سب انسپکٹر جام فیاض احمد دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت و پڑتال جرائم کے سلسلہ میں علاقہ میں موجود تھے کہ اسی دوران مخبر کی نشاندہی پر پل بے نظیر کے قریب کچی سڑک پر موجود مشکوک خاتون کو لیڈی کانسٹیل کے ذریعے حراست میں لے کر اس کے پاس موجود پوٹلی کی تلاشی لی گئی تو اس سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی جس کا نام حنیفاں درکھانی معلوم ہوا جس پر اسے حسب ضابطہ گرفتار کرنے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
ایک اور کاروائی میں سب انسپکٹر احمد رضا نے حسب نشاندہی مخبر موضع میانوالی میں سمیرا دشتیانی اور فاروق بھارہ کے قائم کردہ قحبہ خانے پر کامیاب چھاپہ مارا جہاں پر رنگے ہاتھوں فاروق بھارا، سمیرا دشتیانی، سمیرا اور رفعت کو گرفتار کر لیا گیا اور برائی کے لیے حاصل کی گئی رقم بھی قبضہ میں لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
0 Comments