Ticker

6/recent/ticker-posts

Fake housing schemes have ruined people

دونمبر ہاوسنگ سکیموں نے عوام کو تباہ و برباد کردیا

رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز ) دونمبر ہاوسنگ سکیموں نے عوام کو تباہ و برباد کردیا زرعی رقبہ جات کو کمرشل پلاٹ بنا کر بیچے جا رہے ہیں جس سے عوام اور سرکار دونوں کو لاکھوں کا چونا لگایا جا رہا ہے اور یہ سب کچھ بلڈنگ انسپکٹرز کی آنکھوں کے سامنے ہورہا ہے کوئی محکمہ کوئی افسر ان ٹاون مالکان سے پوچھنے والا نہیں کہ سرکاری فیسیں کب بھری ہیں؟ کب نقشہ پاس کروایا ہے؟ کب ٹاون رجسٹرڈ کروایا ہے؟ اور ٹاون بھی ایسے ہیں جن کی چاردیواری بھی نہیں سڑک مسجد پارک سیوریج کا نظام بجلی کا نظام کچھ بھی نہیں ہوتا بس کچی سڑکیں بنا کر بغیر بلدیہ شیڈول ریٹ کے اپنے ریٹ نکال کر پلاٹوں کو آسان اقساط پر فروخت کرنا شروع کردیتے ہیں جس سے ایک طرف تو پلاٹوں کے ریٹ بے تحاشہ بڑھ گئے ہیں تو دوسری طرف جس نے پلاٹ کی آدھی رقم جمع کروائی ہوتی ہے وہ بقایا رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں پلاٹ اور ایڈوانس رقم جو لاکھوں میں ہوتی ہے اس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اسی طرح کے غیر قانونی ٹاونز کی لسٹ میں سرفہرست عبداللہ ہاوسنگ سوسائٹی تبلیغی مرکز غلہ منڈی روڈ دوسرا قاسم رئیل اسٹیٹ تاج گڑھ روڈ نزد تھلی چوک ہیں جہاں پلاٹوں کی فروخت دھڑا دھڑ آسان اقساط اور نقد رقم کے ساتھ فروخت جاری ہے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں جراح دیکھنے کی تعبیر

دونمبر ہاوسنگ سکیموں نے عوام کو تباہ و برباد کردیا

چیف آفیسر بلدیہ میونسپل کارپوریشن رحیم یارخان اور ان کے ماتحتان افسران کو چاہیے کہ ایک مرتبہ پورے ضلع کا دورہ کریں اور افسران کو بھی سرگرم کریں تاکہ سستے پلاٹوں کی فروخت کی آڑ میں لوگوں کو لوٹنے والے دھوکہ باز گروہوں کو پکڑا جاسکے ان سے تمام پلاٹوں کی تفصیل اور خرید کنندگان کا ریکارڈ لیا جائے جن کا حق بنتا ہے انہیں وہ پلاٹ واپس دلوائیں جائیں اس کے ساتھ ٹاونز کی نقشہ چار دیواری مسجد سکول سیوریج سڑک بجلی کی تنصیبات سیکیورٹی سمیت تمام معاملات کو قانونی طریقہ کار سے ریگولائزڈ کیا جائے اس کے ساتھ جہاں بھی پلاٹس کی خرید و فروخت کی جارہی ہو انہیں پابند کیا جائے کہ وہ بلدیہ شیڈول کے حساب سے قیمت بناکر پلاٹوں کو فروخت کریں تاکہ ناجائز طور پر بڑھائی جانیوالی قیمتیں کنٹرول ہوسکیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent