Ticker

6/recent/ticker-posts

خواب میں جسم دیکھنے کی تعبیر

Interpretation of seeing the body in a dream?

یہ بھی پڑھیں : خواب میں جراح دیکھنے کی تعبیر


جسم اپنے کا گوشت کھانا : دلیل ہے کہ اپنے اہل خانہ کی غیبت کرئے گا ایسا کام کرئے گا جس سے شرمندہ ہوگا

جسم آدمی کا دیکھنا : آدمی کا جسم دیکھنا غم و دکھ کی دلیل ہے

جسم بڑا ہوتا دیکھنا : اس کا جسم بڑا ہوتا ہوئے عام معمول سے بڑھ گیا ہے تو اس کی موت کی دلیل ہے

جسم پر بال زیادہ دیکھنا : غم و دکھ کی دلیل ہے

جسم پر بہت سے پستان دیکھنا : دیکھے کہ اس کے جسم پر پستان ہی پستان ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ اور فرزند بہت ہوں گے اگر فرزند نہیں ہے تو مال زیادہ ہوگا لیکن لوگوں سے لعنت و ملامت پائے گا

جسم پر داغ دیکھنا : اس کی تاویل بری بات ہے کہ وہ اس نو تہمت لگائیں گے اور اگر یہ دیکھے کہ کسی بیماری سے اس کی پشت پر داغ لگا ہے تو یہ دین اور دنیا کی اصلاح کی دلیل ہے

جسم پر زیادہ آنکھیں دیکھنا : علم میں ترقی ہوگی ہردلعزیز ہوگا مشہور عام ہوگا نیک نام ہوگا

جسم درد ہونا : بدن میں درد ہونا گناہ کرکے نادم ہونے کی دلیل ہے

جسم سانپ کی طرح دیکھنا : جسم سانپ کی طرح بن گیا ہے تو دلیل ہے کہ بغض ظاہر کرئے گا

جسم سے خون نکلنا : بدن سے زیادہ خون نکلنا اپنے والد والدہ شریک کار سے حصول نفع کے مشکل ہونے کی دلیل ہے یا اپنے ملبوسات میں سے کوئی چیز بیچنے یا اپنی بیوی سے جدائی کی علامت ہے

جسم سے کچھ نکلنا : اس کی دلالت دنیا پر حرص اور خرچ کرنے پر ہوتی ہے

جسم قوی دیکھنا : کام کا انتظام ہوگا اور اس کا راز پوشیدہ رہے گا اور اگر دیکھے کہ جسم ضعیف ہے تو دلیل ہے کہ درویش ہوگا اور راز ظاہر کرئے گا

جسم کانپتا دیکھنا : امانت میں خیانت کرئے گا غم دکھ تکلیف پائے گا

جسم کے پٹھے دیکھنا : مظبوط دیکھے تو اولاد نیک اور کثیر ہوگی اگر نرم دیکھے تو اولاد کمزور ہوگی

جسم کیڑے کھاتا دیکھنا : اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم کا بہت سا حصہ کیڑوں نے کھایا ہے دلیل ہے کہ اس کے عیال اس کا مال کھائیں گے

جسم لاغر دیکھنا : غربت تنگدستی اور بیماری کی علامت ہے

جسم لوہے کا دیکھنا : کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا جسم لوہے کا بن گیا ہے تو یہ اس کے مرنے کی علامت ہے

جسم موٹا دیکھنا : رزق زیادہ ہونے کی دلیل ہے اور کامیابی ملے گی

جسم میں سوراخ دیکھنا : اہل و عیال سے تکلیف پہنچنے کا سبب ہے

جسم میں شیطان کے داخل ہونا : جس شخص نے دیکھا کہ شیطان نے اس سے اپنا جسم داخل کردیا ہے تو بحری سفر پر گئے ہوئے مسافر کی ہلاکت کا اندیشہ ہے اور اگر خشکی پر سفر کررہا ہے تو حالات برے ہونے کا خوف ہے نقصان اور تکلیف لاحق ہوگی

جسم ننگا دیکھنا : غم دکھ و تنگی رزق کا باعث ہے

یہ بھی پڑھیں : دونمبر جعلی ہاوسنگ سکیموں نے عوام کو تباہ و برباد کردیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent