رحیم یار خان : سی آئی اے پولیس خان پور کی بڑی کاروائی ناجائز اسلحہ ڈیلر گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد، مقدمات درج
رحیم یار خان ( نیشن آف پاکستان نیوز محمد خرم لغاری سے ) سی آئی اے خان پور پولیس کی بڑی کاروائی اسلحہ ڈیلر گرفتار بڑی تعداد میں غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا انچارج سی آئی سٹاف خان پور شاہد محمود نے ٹیم کے ہمراہ ڈی ایس پی خان پور اللہ یار سیفی اور ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور چوہدری فقیر حسین کی نگرانی میں کاروائی کی سی آئی اے خان پور پولیس کی کاروائی میں گرفتار ملزم مفتی دلشاد سے چار پسٹل اور 300 گولیاں برآمد ہوئیں گرفتار ملزم مفتی دلشاد علاقہ میں ناجائز اسلحہ کی فروخت میں ملوث تھا سی آئی اے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا
0 Comments