Ticker

6/recent/ticker-posts

Well-known jurist Jam Riaz Ahmad Ganga, Advocate High Court Bar Association, Bahawalpur, was elected vice-president for the third time in a row

معروف قانون دان جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن بہاولپورکےمسلسل تیسری باربلامقابلہ نائب صدرمنتخب

رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے ) ضلع رحیم یارخان کے معروف قانون دان جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے مسلسل تیسری بار بلا مقابلہ نائب صدر بن گئے ہائیکورٹ بار کی نائب صدارت رحیم یارخان سیٹ پر کامیابی کی ہیٹرک کرنے پر ساتھی و سینئر وکلاء چودھری منظور احمد وڑائچ، سردار عبدالباسط خان بلوچ، سردار فاروق احمد ورند، مشتاق احمد بھٹی، عبدالجمیل قاضی، چودھری افتخار علی جوسن، میڈم حنا خورشید درانی،سابق نائب ضلع ناظم سردار جنید اسلم نائچ، پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی جنرل سیکرٹری جام فضل احمد گانگا، جام راشد مجنوں، ملک محمد ارشد مانک،ملک حسنین مانک، ملک محمد شریف نائچ، چیف خلیفہ دربار مئو مبارک شریف محمد اصغر حمیدی، رحیم یارخان یونین آف جرنلسٹ کے جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران مقصود نے مبارکباد باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحاج جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ خوش نصیب انسان ہے جن کی جیت پر وکلاء اور کسانوں کے علاوہ بھی دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ خوش ہیں حنا خورشید خان درانی ایڈوؤکیٹ نے کہا جام ریاض احمد گانگا کی بلا مقابلہ جیت سازشیں کرنے والے بعض مافیاز کے منہ پر بڑا طمانچہ ہے اللہ جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے سابق یونین ناظم سردار قاسم خان کورائی نے کہا کہ کلاس فیلو دوست کی جیت مجھے اپنی جیت محسوس ہو رہی ہے دریں اثنا محمد پور قریشیاں کے زمینداروں سردار شمیر خان کورائی، سردار اختر خان کورائی، محمد اکمل کورائی نے کہا کہ علاقے کے مظلوم لوگوں کی دعائیں جام ریاض احمد گانگا کے ساتھ ہیں

ہائیکورٹ بار بہاول پور کے بلا مقابلہ وائس پریذیڈنٹ منتخب ہونے والے جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ نے اپنی کامیابی کو اللہ کا کرم قرار دیتے ہوئے بزرگوں اور مخلص دوستوں کی دعاؤں اور محنت کا ثمرہ کہا ہے مزید کہا کہ باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بار ایسوسی ایشن کے وقار میں اضافے اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی

معروف قانون دان جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن بہاولپورکےمسلسل تیسری باربلامقابلہ نائب صدرمنتخب

جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اے آر اورنگزیب جنرل سیکرٹری سید فیصل بخاری، چیئرمین الیکشن بورڈ ملک محمد اسلم چنڑ ، راشد محمود ایڈوؤکیٹس نے پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی اور کہا کہ جام ریاض احمد گانگا سینئرز کا احترام، دوستوں سے محبت اور انہیں باہم جوڑنے والا انسان ہے

یہ بھی دیکھیں : نائٹ موڈ فل ایکشن فلم

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent