جنازہ اپنا دیکھنا : اگر ساتھ ہجوم دیکھے تو بزرگی و عظمت حاصل ہوگی فلاح پائے گا
جنازہ اٹھانا : حاکم کی خدمت کرئے گا اور اس سے خیر اور نیکی دیکھے گا
جنازہ جاتا دیکھنا : ظالم حاکم یا حکومت سخت ہوگی
جنازہ دیکھنا : خواب میں مردوں پر نماز جنازہ پڑھنا ان پر رحم کرنے اور ان کی قبور کی کثرت سے زیارت کرنے پر دلالت کرتا ہے
جنازہ زندہ کا دیکھنا : دیکھے کہ زندہ کا جنازہ لے کر جارہے ہیں اور اس کے پیچھے کوئی نہیں ہے تو اس کی عزت و مرتبے اور کام میں نقصان کی دلیل ہے اور اگر لوگ اس کے جنازے کے پیچھے تھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے
جنازہ گرنا : دیکھے کہ جنازہ سے گرا ہے یا لے جانے والوں نے گرایا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبے سے گرے گا اور اس کا کام رک جائے گا
جنازہ مرد کا اٹھانا : بہتری حاصل ہوگی شاہی ملازموں میں شامل ہوگا
جنازہ ہلکا ہونا : دیکھے کہ جنازہ ہلکا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں پر رحم کرئے گا اور اس کا حال نیک ہوگا
0 Comments