Jamiat Ulema Islam Multan will make all kinds of sacrifices for the constitution of Pakistan and the supremacy of law
ملتان ( نیشن آف پاکستان نیوز ) آئین پاکستان اور قانون کی بالادستی کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان 15 مئی کو اسلام آباد کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی
جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے جنرل سیکرٹری الحاج زاہدمقصود احمد قریشی کے مطابق قائد جمعیت و صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کے حکم پر پورے ملک کی طرح جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے کارکنان بھی 15 مئی بروز سوموار کو اسلام آباد سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے
مولانا فضل الرحمن کے احکامات کے مطابق احتجاج سپریم کورٹ کے سامنے ہوگا جس میں پورے ملک کی طرح جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے کارکنان بھی بھرپور شرکت کریں گے جمعیت علماء اسلام اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی حقیقی خالق جماعت ہے کسی بھی صورت آئین پاکستان کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی احتجاج میں شرکت کے لیے جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے تمام یونٹس نے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں تمام کارکن 15 مئی بروز سوموار کو اسلام آباد پہنچیں گے قافلے سپریم کورٹ کے سامنے پرامن احتجاجی مارچ میں شرکت کریں گے
آئین پاکستان اور قانون کی بالادستی کے لیے کارکنان ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ملک پاکستان اس وقت سنگین سیاسی اور آئینی حالات سے گذر رہا ہے توڑ پھوڑ جلاو گھیراؤ سرکاری املاک پر حملوں سے اپنے ہی ملک کا نقصان کیا جارہا ہے ان پریشان کن حالات میں گھری عوام کو پی ڈی ایم کی قیادت ہی نجات دلائے گی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر ملک بھر سے کارکن اسلام آباد پہونچیں گے تمام کارکن 15 مئی بروز پیر کو اسلام آباد پہنچیں گےاور تمام قافلے سپریم کورٹ کے سامنے تاریخ ساز پرامن احتجاج میں شریک ہوں گے جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے تمام یونٹس نےاس سلسلے میں فوری طور پر تیاریاں شروع کردی ہیں
0 Comments